
فیصل آباد میں ڈکیتی کی بڑی واردات کے دوران 2 ڈاکو شہری سے 50 لاکھ روپے چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ اے بلاک میں 2 مسلح ڈاکو کار سوار شہری سے 50 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے ہیں۔
پولیس کی جانب سے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آچکی ہے جس میں 2 موٹر سائیکل سواروں کو کار روک کر واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس نے متاثرہ شہری آصف کی مدعیت میں نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ایف آئی آر میں ڈکیتی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق 2 بھائی آصف اور ضیاء الرحمان بینک سے رقم نکلوا کر گھر جا رہے تھے ۔
خیال رہے کہ پولیس نے نامعلوم ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News