عمران خان جب حکم دیں گے ہم کراچی سینٹرل جیل بھردیں گے، فردوس شمیم نقوی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت سازش کے تحت ختم کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ امریکی سازش کے تحت حکومت ختم ہوئی، عمران خان کے خلاف جماعت اسلامی نے الزام لگایا تھا کہ یہ یہودیوں سے پیسہ لیتا ہے، میں بتادوں یہ الزام غلط ہے۔
فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ عمران خان 22 سال جدوجہد کے بعد حکومت بنانے میں کامیاب ہوئے، یہ عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
