Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملکی وقار اور استحکام پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے، فرح عظیم شاہ

Now Reading:

ملکی وقار اور استحکام پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے، فرح عظیم شاہ

ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ ملکی وقار اور استحکام پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق فرح عظیم شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس وقت سوشل میڈیا کی جنگ ہے، جانے انجانے میں بیرونی طاقتوں کے آلہ کار بن رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بغیر سوچے سمجھے میسجز کو آگے نہ بھیجا جائے، ملکی وقار اور استحکام پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے۔

“بیرونی سازشیں ہم سب کو کمزور کرنا چاہتی ہیں”

ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اگر اپنی سیٹ پر ہیں تو پاکستان کی وجہ سے ہیں، میر عبدالقدوس بزنجو کا پیغام ہے وہ تمام سیاسی جماعتوں میں پل کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں، جس طرح سیاسی ماحول بن رہا ہے وہ اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، بیرونی سازشیں ہم سب کو کمزور کرنا چاہتی ہیں۔

Advertisement

“ہم اپنی سالمیت اور خود مختاری پر کسی طرح کا سمجھوتہ نہیں کریں گے”

ان کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان ایسی سازشوں کو برداشت نہیں کرے گی، ہم اپنی سالمیت اور خود مختاری پر کسی طرح کا سمجھوتہ نہیں کریں گے، ہیلی کاپٹر شہدا اور اداروں کے خلاف ہم کیسے بات کر سکتے ہیں؟ کور کمانڈر کوئٹہ اور دیگر شہدا ایک ایسا نقصان ہیں جو کبھی پورا نہیں کیا جا سکتا۔

“ہم سب نے متحد ہو کر بیرونی سازشوں کو ناکام بنانا ہے”

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کا تمام جماعتوں کو متحد ہونے کا پیغام ہے، ہم سب نے متحد ہو کر بیرونی سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔

فرح عظیم نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا دوسرا پیغام ہے کہ بلوچستان کی عوام اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پاک فوج اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، پاک فوج اپنی سرحدوں کے علاوہ ہماری نظریاتی سرحدوں کی بھی محافظ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک کلاس ایسے رکھی جائے جو بچوں کو اخلاقیات سکھائے، ہم بہت جلد لوگوں کو سمجھانے کی کلاسز رکھی جائیں گی، سوشل میڈیا کے استعمال کو سمجھنا ہو گا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے بلوچستان میں اب تک 176 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، متاثرہ خاندانوں کو فی کس 10 لاکھ روپے کی امداد دی جا رہی ہے، کسی ڈیم کے اوور فلو ہونے سے لوگ نہیں مرے۔

“بلوچستان کے غریب عوام کو آپ سب کی ضرورت ہے”

فرح عظیم نے کہا کہ ہم انٹرنیشنل اور نیشنل لیول کی این جی اوز کو ساتھ ملا رہے ہیں، مخیر لوگوں سے امداد کی اپیل کروں گی، بلوچستان کے غریب عوام کو آپ سب کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر