Advertisement
Advertisement
Advertisement

فارن فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے 6 ستمبر تک جواب طلب کر لیا

Now Reading:

فارن فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے 6 ستمبر تک جواب طلب کر لیا
الیکشن کمیشن

پنجاب میں عام انتخابات کی تیاریوں کا آغاز، الیکشن کمیشن کی تمام متعلقہ ونگز کو ہدایات جاری

فارن فنڈنگ ضبط کرنے کے کیس میں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے 6 ستمبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے کے کیس کی سماعت  آج ہوئی جس میں تحریک انصاف کے وکیل شاہ خاور پیش نہیں ہوئے جبکہ معاون وکیل   نے بتایا کہ انور منصور سپریم کورٹ میں مصروف ہیں۔

سماعت کے دوران پی ٹی آئی معاون وکیل کی جانب سے متعلقہ دستاویزات جمع کرانے اور جواب کیلئے وقت مانگ لیا گیا ہے۔

اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ساری دستاویزات تو پی ٹی آئی کیس میں دے چکی تھی جس پر جواب دیتے ہوئے وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی فارن چیپٹر سے بھی دستاویزات منگوانی ہیں اور جس قسم کا آرڈر آیا ہے بہت سی چیزوں کی تفصیل بتانی ہے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی نے فنڈز ضبط ہونے کے نوٹس پر چار ہفتے کا وقت مانگ لیا جس پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ایک ہفتے سے زیادہ کا وقت نہیں دے سکتے۔

Advertisement

بعدازاں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے 6 ستمبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
راولپنڈی میں تعلیمی سرگرمیاں بحال، کل سے تمام اسکول کھل جائیں گے
افغان جارحیت ناقابل قبول، پاکستان خودمختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، صدر آصف زرداری
نمک حرام ، کس نے تجھے گلے لگایا تھا ؟ نغمہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا
آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ساتھ اجلاس، محمد اورنگزیب امریکا پہنچ گئے
افغانستان میں پاکستانی فورسز کے منہ توڑ جواب کی نئی فوٹیجز سامنے آگئیں
لاہور ٹیسٹ میچ کے دوران سیکیورٹی ہائی الرٹ، ڈی آئی جی آپریشن کا جائزہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر