Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب حکومت کی جانب سے نان ٹیچنگ اسٹاف کیلئے خوشخبری

Now Reading:

پنجاب حکومت کی جانب سے نان ٹیچنگ اسٹاف کیلئے خوشخبری
پنجاب حکومت

پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے نان ٹیچنگ اسٹاف کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے پنجاب کی عوام کے لئے ایک اور خوش آئند اعلان کیا ہے۔

نان ٹیچنگ اسٹاف کے متعلق بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب میں نان ٹیچنگ اسٹاف کی 11 ہزار سے زائد آسامیوں پر بھرتی کے لئے سمری پر دستخط ہو گئے ہیں۔

اس حوالے سے مراد راس نے کہا کہ 11 ہزار سے زائد آسامیوں پر گریڈ 1 سے گریڈ 4 تک غیر تدریسی عملے کو بھرتی کیا جائے گا، عوام کو معاشی بدحالی سے نکالنے کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔

وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران مسلم لیگ ن حکومت کی جانب سے محکمہ تعلیم پنجاب کو پیچھے دھکیلا گیا، ہماری بھرپور کوشش ہے کہ عوام کے لئے بہتر سے بہتر روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

مراد راس نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کی اولین ترجیح عوام کی خوشحالی اور فلاح ہے۔

Advertisement

پنجاب حکومت نے سرکاری اساتذہ کو بڑی خوشخبری سنادی

گزشتہ روز پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی نوکریوں کو ریگولر کرنے کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا تھا۔

سرکاری اسکول کے اساتذہ کے متعلق بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا تھا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کو گزشتہ حکومت کی جانب سے مکمل طور پر لاوارث رکھا گیا

اس حوالے سے صوبائی وزیر نے کہا تھا کہ پنجاب کے 14,000 اساتذہ کے لیے پہلی خوشخبری یہ ہے کہ ان کی ریگولرائزیشن کی فائل شروع، دستخط اور آگے بڑھا دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے اساتذہ سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرنے کیلئے زور و شور سے کام کر رہے ہیں اور محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام اسی طرح جاری رکھیں گے۔

Advertisement

خیال رہے کہ وزیر نے انسٹرکٹرز کی کمی پر قابو پانے کے لیے مارچ میں اسکولوں میں 15 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اپریل میں پی ٹی آئی حکومت کو ہٹا کر یہ عمل معطل کر دیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر