وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور ترکی کے درمیان ہونے والے معاہدے کو اہمیت کا حامل قرار دے دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم نے پاکستان اور ترکی کے درمیان ہونے والے معاہدے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
Signing of Trade in Goods Agreement between Pakistan & Turkey today will open up vistas of opportunities. This Agreement will be pivotal in achieving the initial trade target of $5 billion. There is an unlimited potential for bilateral trade. Let the world know we mean business.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 12, 2022
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان آج سامان کی تجارت کے معاہدے پر دستخط ہونے سے مواقع کی راہیں کھلیں گی۔
انہوں نے کہا کہ دو طرفہ تجارت کے لامحدود امکانات ہیں اور یہ معاہدہ 5 بلین ڈالر کے ابتدائی تجارتی ہدف کو حاصل کرنے میں اہم ثابت ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو بتائیں کہ ہمارا مطلب کاروبار ہے۔
خیال رہے کہ آج اسلام آباد میں پاکستان اور ترکی کے درمیان معاہدے کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم نے بطور مہمان خصوصی شرکت بھی کی۔
اس تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے اسے ایک عظیم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان مواقع کے نئے راستے کھلیں گے۔
اس معاہدے کی تکمیل کے لیے دونوں اطراف کی انتھک کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے شہباز شریف نے اس معاہدے پر مکمل عملدرآمد پر زور دیا اور کہا کہ یہ دنیا کو دکھائے گا کہ ہمارا مطلب کاروبار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اورترکیہ ایک دوسرے کے ساتھ مذہبی، ثقافتی اور تجارتی روابط میں بندھے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان معاہدے پر مذاکرات کے دس دور ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
