Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک بحریہ کا سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاری

Now Reading:

پاک بحریہ کا سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاری
پاک بحریہ کا ریلیف آپریشن

پاک بحریہ

 

پاک بحریہ کا سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

 ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ گھارو، جاتی، کنڈیارو،  سجاول، چوہڑ جمالی،  میر پور خاص،  ٹھٹھہ، بدین، دادو اور قمبر سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں پاک بحریہ کی ریلیف اینڈ ریسکیو ٹیمیں مصروف عمل ہیں۔

 ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ پاک بحریہ کی غوطہ خور ٹیمیں سیلابی پانی میں پھنسے افراد کو کشتیوں کی مدد سے محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں۔

 پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں نکاسی آب کے لیے بھی آپریشن کر رہی ہے۔

Advertisement

 ترجمان پاک بحریہ نے کا کہنا ہے کہ سیلاب زدگان کو مفت طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کے لئے مختلف علاقوں میں پاک بحریہ کے میڈیکل کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں۔

 ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل جاوید اقبال نے پاک بحریہ کی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئےمتاثرہ علاقوں کا فضائی و زمینی دورہ بھی کیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاک بحریہ کا ریلیف آپریشن مصیبت میں گھرے ہم وطنوں کی ہر ممکن امداد کے عزم کا عملی مظہر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر