Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب میں سیلاب کا خدشہ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ کر دیا

Now Reading:

پنجاب میں سیلاب کا خدشہ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ کر دیا

پنجاب میں سیلاب کے خدشے کے پیش نظر وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چودھری پرویزالٰہی نے اداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ راجن پور اور ڈی جی خان کے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ کو 24 گھنٹے مانیٹر کیا جائے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا دائرہ کار وسیع کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ رود کوہیوں کو کنٹرول کرنے کے لانگ ٹرم منصوبے پر جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریلیف کیمپوں میں ضروری سہولتیں ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں اور دریائے راوی، چناب، جہلم کے کیچمنٹ علاقوں میں ہونے والی بارشوں کو تسلسل سے مانیٹر کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ نے پی ڈی ایم اے، ریسکیو1122، انتظامیہ اور پولیس کو ایمرجنسی فلڈ پلان کو اپ ڈیٹ کرنے کا حکم بھی دیا۔

Advertisement

پرویز الہی نے کہا کہ ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر تمام تیاریاں اور انتظامات مکمل رکھے جائیں، ان تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے میں جلد ہی خود ان علاقوں کا دورہ کروں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر