
ملیر ندی میں گاڑی ڈوبنے کا واقعے میں اب تک 05 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں جبکہ 02 کی تلاش جاری تاحال جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملیر میمن گوٹھ لنک روڈ 8 نمبر پر گزشتہ 02 روز سے ایدھی بحری خدمات کی ٹیم کے جاری ریسکیو آپریشن میں ندی سے مزید 01 مرد کی لاش نکال لی ہے۔
برآمد کی جانے والی لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ایدھی ہوم سہراب گوٹھ سردخانے منتقل کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اب تک ملنے والی میتوں کی تعداد 05 ہو گئی ہے جبکہ مزید لاپتہ 02 افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
یاد رہے کہ 02 روز قبل ملیر ندی میں پانی کے تیز بہاؤ کے باعث گاڑی ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 7 افراد موجود تھے۔
بعدازاں ریسکیو آپرییشن کی مدد سے گاڑی برآمد کرلی گئی تھی جبکہ اس میں کوئی لاش برآمد کی کی جاسکی تھی جس کے لئے ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News