Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

Now Reading:

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

کراچی: شدید گرمی اور حبس کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دنبہ  گوٹھ ،قائد آباد،سعدی ٹاون، سپر ہائی وے، گلشن حدید میں ہلکی سے درمیانے درجہ کی بارش ہورہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی کراچی، بحریہ ٹاون، ڈی ایچ اے سٹی وغیرہ پر بارش برسانے والے بادل موجودہیں، جو آہستہ آہستہ شہرکے مختلف علاقوں میں پھیلے گا، رات گئے تک وقفے وقفے سے برسے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سندھ  سمیت کراچی میں یک کے بعد دیگر دو مون سون سسٹم  بارش برسائے گے، چوتھے اسپیل کا آغاز 6 اگست سے ہوا،  جو 9 اگست تک جاری رہ سکتا ہے جبکہ دوسرا سسٹم 11 تا 13 اگست سندھ سمیت کراچی اور بلوچستان کو متاثر کرے گا۔

آج صبح شہر میں  شدید حبس تھا، سمندری ہوائیں مکمل طور پر معطل تھی، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور صبح شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔

Advertisement

گرمی کی شدت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی تھی، ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔

سندھ کے مختلف شہروں میں بارش

سندھ میں مون سون کا چوتھا اسپیل جاری ہے، کراچی، حیدرآباد سمیت مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

بارش کی وجہ سے ٹھٹھہ، میرپورخاص، بدین، عمرکوٹ، ٹنڈو الہ یار اور چمبڑ سمیت مختلف شہروں کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے۔

کراچی میں سب سے زیادہ بارش گلشن حدید اور قائد آباد میں ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب میں بارش

Advertisement

سندھ کے علاوہ پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارشیں جاری ہیں، بادل برسنے سے دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی ہے۔

نارووال میں دریائے راوی کے علاوہ نہروں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، دریاؤں، نہروں، ندی اور نالوں میں نہانے پر دفعہ 144  کے تحت ایک ماہ تک پابندی عائد کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں آج بھی بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اتوار کے روز اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اور بعض مقامات پر ہلکی تیز بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا، تاہم کشمیر، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان
2025 کا پہلا سپر مون کل آسمان پر جلوہ گر ہوگا، عام چاند سے 13 فیصد زیادہ روشن
ملائیشیا کے تجربے سے استفادے کیلئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
پی آئی اے کی انتظامی غفلت، 40 ارب روپے کے اثاثے غیر یقینی صورتحال کا شکار
ملائیشیا میں وزیراعظم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب؛ گارڈ آف آنر پیش
رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ، موسم خوشگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر