Advertisement
Advertisement
Advertisement

معاشی ٹیم میں تبدیلی اور طوی المدت منصوبہ بندی وقت کی اہم ضرورت ہے، میاں نعمان کبیر

Now Reading:

معاشی ٹیم میں تبدیلی اور طوی المدت منصوبہ بندی وقت کی اہم ضرورت ہے، میاں نعمان کبیر

لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر نے کہا ہے کہ معاشی ٹیم میں تبدیلی اور طوی المدت منصوبہ بندی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر نے وزیراعظم شہباز شریف پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اکنامک ٹیم میں تبدیلی پر غور کریں کیونکہ معیشت کی بحالی و استحکام کے لیے یہ اشد ضروری ہے۔

“موجودہ معاشی منظر نامہ انقلابی اقدامات کا متقاضی ہے”

میاں نعمان کبیر نے کہا کہ معاشی حالات، کاروباری برادری کے تحفظات کے پیش نظر معاشی ٹیم میں تبدیلی ضروری ہے، موجودہ معاشی منظر نامہ انقلابی اقدامات کا متقاضی ہے۔

“اقتصادی ٹیم میں تبدیلی معیشت کو پٹڑی پر لانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے”

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی ٹیم میں تبدیلی معیشت کو پٹڑی پر لانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، اس سے ملک کے میکرو اکنامک اسٹرکچر کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

“اس وقت ملکی معیشت کو ایک درست سمت کی اشد ضرورت ہے”

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملکی معیشت کو ایک درست سمت کی اشد ضرورت ہے، ماضی میں میکرو اکنامک صورتحال تشویشناک رہی جس نے شرح نمو میں کمی، غربت و مہنگائی میں اضافے سمیت بے شمار معاشی وسائل پیدا کیے۔

“ہمیں تیزی سے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے”

لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ ہمیں تیزی سے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے کیونکہ ہم وقت ضائع کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے، ملک کو معاشی مسائل سے نکالنے کے لیے ہر ایک کو اپنا اپنا مخلصانہ کردار بھرپور طریقے سے ادا کرنا ہو گا، ہم سب کا مقصد ایک مستحکم اور عظیم پاکستان ہونا چاہیے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر