Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، آصف علی زرداری

Now Reading:

نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، آصف علی زرداری
آصف زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں آئین اور جمہوریت کی بحالی کیلئے نوجوانوں کا بے مثال کردار ہے اور یہ نوجوان ہی پاکستان کا مستقبل ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے نوجوان کے عالمی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیروزگاری کی وجہ سے نوجوان احساس محرومی کے شکار ہوتے ہیں لیکن پاکستان پیپلزپارٹی جب بھی اقتدار میں آئی ہے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کئے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان سیاستدانوں نے بنایا تھا اور سیاستدان ہی اس کی تعمیر کرتے رہے ہیں اور سیاستدانوں کی کردار کشی کا سلسلہ بہت پرانا ہے لیکن آنے والے نسلوں کو باوقار اور مہذب معاشرہ دینے کیلئے نوجوانوں کو آگے آنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے فلسفے کے مطابق نوجوانوں کو بہتر مستقبل دے گی۔

دوسری جانب چیئرمین پی پی و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی نوجوانوں کے عالمی دن پر پیغام جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملک کا سب سے قیمتی خزانہ ہماری نوجوان نسل ہے، اکثر ترقی یافتہ ممالک کی آبادی بڑی عمر کے افراد پر مشتمل ہے، جبکہ پاکستان کی 64 فیصد آبادی نوجوان ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے نوجوان نسل کے خوابوں اور امنگوں کو حقیقت بنانے کے آگے حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا اور نوجوان نسل کی ترقی پاکستان پیپلز پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ مفت تعلیم اور سب کے لیے روزگار پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے اور وقت آگیا، پالیسی سازی و فیصلہ سازی میں نوجوانوں کو شراکتدار بنایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پانی کی صورتحال اطمینان بخش، ذخائر 99 فیصد تک بھر گئے: ارسا ایڈوائزری کمیٹی
رواں سال کا پہلا سپرمون آج رات آسمان پر جلوہ گر ہوگا، اسپارکو
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر