Advertisement
Advertisement
Advertisement

پوری قوم کو آرمی چیف پر فخر ہے، پرویزالہٰی

Now Reading:

پوری قوم کو آرمی چیف پر فخر ہے، پرویزالہٰی
پرویز الہٰی

پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ پوری قوم کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پر فخر ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو متحدہ عرب امارات کے صدر کی جانب سے آرڈر آف یونین میڈل ملنے اور رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دونوں اعزاز سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی پیشہ وارانہ اور قائدانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

 چودھری پرویزالہٰی نے یہ بھی کہا کہ یہ اعزاز پاکستان کے برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کے مضبوط تعلقات کی بھرپور عکاسی کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے مزید کہا کہ پوری قوم کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پر فخر ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کے برطانیہ اور  یو ای اے سے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں تاریخ ساز کردار ادا کیا ہے۔

Advertisement

متحدہ عرب امارات کا آرمی چیف کیلئے ’ آرڈر آف یونین‘ کا اعزاز

واضح رہے کہ بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو متحدہ عرب امارا ت کے دوسرے اعلیٰ ترین اعزاز’ آرڈر آف یونین‘ سے نوازا گیا ہے۔

Advertisement

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں آرڈر آف دی یونین میڈل سے نوازا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ابو ظہبی کے شاہی محل قصر البحر میں اس حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جہاں آرمی چیف کی متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات ہوئی اور شیخ محمد بن زید النہیان نے آرمی چیف کوآرڈر آف یونین عطا کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی و سکیورٹی تعاون اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان خوشگوار تعلقات اور بھائی چارے کے گہرے جذبے کی ایک عظیم تاریخ ہے جو ایک پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہو رہی ہے۔

آرمی چیف کو ملنے والے اعزازات

سال 2022 میں صدر یو اے ای شیخ محمد بن زید نے آرمی چیف کو آرڈر آف دی یونین میڈل سے نوازا گیا ہے جبکہ سعودی ولی عہد نے آرمی چیف کو 26جون 2022ء کو میڈل آف ایکسلینس سے نوازا تھا ۔

Advertisement

بحرینی ولی عہد نے آرمی چیف کو 9جنوری 2021ء کو بحرینی آرڈر فرسٹ کلاس ایوارڈ سے نوازا تھا جبکہ کنگ عبداللہ دوئم نے آرمی چیف کو 5اکتوبر 2019ء کو آرڈر آف ملٹری میرٹ اردن سے نوازا تھا ۔

آرمی چیف کو 27دسمبر 2018ء میں روس کی جانب سے تہنیتی خط دیا گیا تھا اور آرمی چیف کو 20جون 2017ء کو ترکی کے لیجن آف میرٹ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

آرڈر آف یونین کا اعزاز حاصل کرنے والی شخصیات

صدر یو اے ای شیخ محمد بن زید نے آرمی چیف کو آرڈر آف دی یونین میڈل سے نوازا ہے جبکہ یہ ایوارڈ شہزادہ سلمان بن حماد ال خلیفہ ، پرنس فلپس اور پرنس ولیمزکو دیا جا چکا ہے ۔

ایمل لاھود ،بل گیٹس اور سرگئی لاوروف کو بھی آرڈر آف دی یونین سے نوازا جا چکا ہے جبکہ سعودی ولی عہد نے آرمی چیف کو 26جون 2022ء کو میڈل آف ایکسلینس سے نوازا تھا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر