Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب، ایک اور ننھی بچی زیادتی کے بعد قتل

Now Reading:

پنجاب، ایک اور ننھی بچی زیادتی کے بعد قتل
زیادتی

پنجاب میں ایک اور ننھی بچی زیادتی کے بعد قتل کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بورےوالا کے نواحی گاوں 265ای بی میں پیش آیا، جہاں ایک اور ننھی کلی اغواء کے بعد قتل کردی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 5 سالہ ایمان فاطمہ دوکان سے کاپی لینے گئی تھی کہ واپس نہ آئی البتہ اب شعبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

بچی کے والد  نے بتایا کہ نعش گاوں میں واقع گندے پانی کے تالاب سے تیرتی ملی جبکہ اب بچی کی نعش ٹی ایچ کیو منتقل کردی گئی ہے جہاں پورسٹمارٹم جاری ہے۔

واضح ہے کہ یومیہ گیارہ بچے جنسی زیادتی کا نشانہ بن رہے ہیں، ماہرین نے اس امر پر افسوس کیا کہ جنسی استحصال کا شکار ہونے والے بچوں کی درست تعداد سرے سے دستیاب ہی نہیں کیونکہ سماجی شرم و حیا کی وجہ سے اکثر واقعات سامنے نہیں لائے جاتے جسکی وجہ سے مجرمان بھی سزا سے بچ جاتے ہیں۔

Advertisement

جائزہ رپورٹ کے مطابق جنسی زیادتی بچوں کے ذہنوں پر ایسے نفسیاتی زخم چھوڑتی ہے جس سے اِن کی شخصیت نہ صرف جارحانہ ہو جاتی ہے بلکہ وہ ذہنی تناؤ کا شکار ہو کر منشیات اور بعض اوقات خودکشی کا راستہ اپنانے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر