Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک فوج نے ملک کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں، ملک احمد خان

Now Reading:

پاک فوج نے ملک کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں، ملک احمد خان

وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ملک کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لبرٹی چوک میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں جس میں ملک احمد خان، حنا پرویز بٹ، سلمہ بٹ و دیگر نے شرکت کی۔

“جب ملک مشکل میں ہوتا ہے تو پوری قوم اور ادارے اکٹھا ہوتے ہیں”

وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے اس موقعے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والوں کے غم میں یہاں اکٹھے ہوئے ہیں، جب ملک مشکل میں ہوتا ہے تو پوری قوم اور ادارے اکٹھے ہوتے ہیں۔

“شہدا کی قربانی سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوا ہے”

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانی سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوا ہے، دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

“شہید کی قربانی کھبی رائے گاں نہیں جاتی”

انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ملک کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں، شہید کی قربانی کھبی رائے گاں نہیں جاتی۔

“فوج نے لازوال قربانیوں کے ساتھ اس ملک کی خدمت کی ہے”

ملک احمد نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے پر منفی پروپیگنڈا ہونا باعث افسوس ہے، شہدا ہمارے ہیرو ہیں، پوری قوم ان کی فیملیز کے ساتھ کھڑی ہے، فوج نے لازوال قربانیوں کے ساتھ اس ملک کی خدمت کی ہے۔

“ہمارے دلوں میں شہیدوں کی ہمیشہ قدر رہے گی”

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے دلوں میں شہیدوں کی قدر رہے گی، شہداء کی فیملیز سے تعزیت کرتے ہیں، اس دکھ کی گھڑی میں پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے، فارن آفس نے بڑا کلیئر کر دیا ہے کسی بھی ڈرون اٹیک میں پاکستان کی سرزمین استعمال نہیں ہوئی، لوگ ایسے معاملات پر پروپگینڈا کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر