Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم امن کے داعی ہیں اور قوم نے بھی ہمارے حق میں اپنا فیصلہ سنادیا ہے، مراد سعید

Now Reading:

ہم امن کے داعی ہیں اور قوم نے بھی ہمارے حق میں اپنا فیصلہ سنادیا ہے، مراد سعید
مراد سعید

پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف امن کے داعی ہیں اور قوم نے فیصلہ سنا دیا ہے کہ وہ امن چاہتی ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے گندے کھیل میں نہ گھسیٹا جائے کیونکہ آگ کو بجھانا مشکل اور بھڑکانا بہت آسان ہوتا ہے ۔

مراد سعید نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت امریکہ سہولت کار، آلہ کار ہیں لیکن ہم قوم کسی کی جنگ کا ایندھن نہیں بننے دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈرون حملوں کی اجازت نہیں دی بلکہ ہم نے امن، بہترین معیشت اور لوگوں کو زندگیاں دی ہیں اور قوم اب امن چاہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  موجودہ حکومت کا گیم ایکسپوز ہوگیا ہے، امریکا کی غلامی کرنی تھی، کرلی لیکن ہمارا مطالبہ ہے کہ ہماری جانوں کے نہیں کھیلا جائے۔

Advertisement

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ رجیم تبدیل کرنے کا آپریشن ہوا کیونکہ عمران خان نے ڈرون حملے نہیں ہونے دیئے، عمران خان کے دور میں ایک بھی دہشتگردی کا واقعہ پیش نہیں آیا لیکن امریکہ کے اثر ور سوخ دوبارہ خطے میں لایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نائن الیون میں کوئی بھی پاکستانی ملوث نہیں تھا لیکن پھر بھی وزیرستان،  باجوڑ، کرم ایجنسی میں 80 ہزار جانوں کا نذرانہ پیش کیا گیا جس کے سالوں بعد سوات کا امن بحال ہوا تھا۔

مراد سعید نے کہا کہ 2013 سے پہلے سوات دیکھا ہوگا آج سوات دیکھیں، وہاں کے لوگوں میں خوف تھا کاروبار ختم ہوگئے تھے لیکن آج سب کچھ دوبارہ بحال ہوگیا ہے اور میں نے اپنے ہاتھوں سے سوات بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا جائے مستقبل میں ہمارے ساتھ کرنے جارہے ہیں لیکن وزارت داخلہ لوگوں کو گرفتار کرنے اور وزارت دفاع جگتیں مارنے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ 17،17 پریس کانفرنس ہوتے ہیں کسی نے ہماری مستقبل کے بارے میں بات نہیں کی ، ہمیں ہمارا موقف میڈیا کے سامنے بھی نہیں لانے دیا جا رہا  ہے  اور بول ٹی وی کو بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کوشش کر رہے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان کی شکایات کا ازالہ کر سکیں، احسن اقبال
اگر پی ٹی آئی لڑائی کرنا چاہتی ہے تو ریاست ایکشن کرسکتی ہے، ندیم افضل چن
’’کسی کو وزیراعظم بننا ہو تو مقدمات ختم، اگر ہٹانا ہو تو سو مقدمات بن جاتے ہیں‘‘
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6دہشت گرد ہلاک
کوریا اورپاکستان ماحولیات کی بہتری میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، چوہدری شافع حسین
خیبرپختون خوا اور مرکز کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کروں گا، فیصل کریم کنڈی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر