
سیلاب
ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں جس کے بعد 14 جون سے اب تک ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے سیلاب اور بارشوں کے نقصان سے متعلق رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔
1061 افراد جاں بحق
جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چوبيس گھنٹوں کے دوران مزيد 119 افراد زندگی کی بازى ہارے ہیں جس کے بعد 14 جون سے اب تک ملک بھر میں کل 1061 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
اين ڈى ايم اے کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 456 مرد، 207 خواتين اور 348 بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔
15 سو سے زائد افراد زخمی
اين ڈى ايم اے نے بتایا کہ ملک بھر میں اب تک کل زخميوں کی تعداد 1527 ہو گئی ہے جبکہ چوبيس گھنٹوں کے دوران مزید 71 افراد زخمی ہوئے۔
اين ڈى ايم اے کا کہنا ہے کہ سندھ زخمی افراد میں سرفہرست ہے، سندھ میں تعداد 1009 پہنچ گئی جبکہ کے پی 282 ، پنجاب 105 اور بلوچستان میں 106 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
29 ہزار سے زائد مکانات بہہ گئے
اين ڈى ايم اے کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک بھرمیں سیلاب سے 29ہزار 692مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 13ہزار323 گھرتباہ ہوئے ہیں۔
اين ڈى ايم اے نے بتایا کہ بلوچستان میں این 25 شاہراہ لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے کوئٹہ سے کراچی کیلئے بند ہے جبکہ گلگت بلتستان میں نلتر،غذر ،شندور اور ششپر ويلى روڈ سیلاب کی وجہ سے بند ہیں۔
اسکے علاوہ سندھ میں 2328 کلوميٹر سڑک جبکہ بلوچستان میں 1000 کلو ميٹر سڑک حاليہ بارشوں اور سيلاب سے تباہ ہوئى ہے۔
ملک بھر کے 157 پلوں کو سيلاب سے نقصان پہنچا ہے۔
7 لاکھ مویشی ہلاک
سیلاب اور بارشوں کی تباہ کریوں کے باعث ملک بھر میں 7 لاکھ 19 ہزار 558 مال مویشی ہلاک ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News