Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا خود دورہ کر رہے ہیں، مریم اورنگزیب

Now Reading:

وزیراعظم سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا خود دورہ کر رہے ہیں، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا خود دورہ کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں افواج پاکستان کے افسران و اہلکار شہید ہوئے، حکومت نے این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کی رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا۔

  انہوں نے کہا کہ شہداء بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں انجام دے رہے تھے، کابینہ اجلاس میں این ڈی ایم اے کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

  مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نے آج بھی سیلاب سے متاثرہ افراد کی فوری امداد کی ہدایت کی ہے، کابینہ اجلاس میں این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کی کارروائیوں کو سراہا گیا، وزیراعظم سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا خود دورہ کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ 75 ویں یوم آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کیلئے وزارت داخلہ سے سمری منگوائی گئی ہے، دو تہائی سزا مکمل کر لینے والی عورتوں، بچوں اور بزرگوں کی سزاؤں میں کمی کی تجاویز مانگی گئی ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تفصیلی بات ہوئی،8سال کے دوران پی ٹی آئی نے کوئی جواب نہیں دیا، اسٹیٹ بینک نے تمام ریکارڈ فراہم کیا، وزیر قانون نے  آئینی و قانونی پہلوؤں پر کابینہ کو بریفنگ دی۔

 مریم اورنگزیب نے کہا کہ تحریک انصاف کے خلاف ڈکلیئریشن سپریم کورٹ بھیجنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے، تحریک انصاف فارن فنڈڈ پارٹی ڈکلیئر ہو چکی ہے، کابینہ کے آئندہ اجلاس میں وزارتِ قانون ڈکلیریشن پیش کرے گی۔

 وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں وزارتِ قانون ڈکلیئریشن پیش کرے گی، پی ٹی آئی نے 16 اکاؤنٹس ڈکلیئر نہیں کیے، حکومت پی ٹی آئی کیخلاف پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002اور پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ 2017کے تحت کارروائی کرنے کی پابند ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اکاؤنٹس عمران خان سمیت سینئر قیادت کے نام پر کھلے، سیکریٹریٹ ملازمین کے ناموں پر پیسے ان اکاؤنٹس میں آتے رہے، 8 سالوں میں تحریک انصاف نے 51 بار التواء مانگا۔

  مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایف آئی اے کو فوری طور پر انکوائری شروع کرنے کی ہدایت کر دی گئی، اسٹیٹ بینک، ایف بی آر سمیت تمام ادارے فیصلے کی روشنی میں انکوائری کریں گے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی جماعت کو فارن فنڈڈ پارٹی ڈکلیئر کیا گیا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر