Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی اقدامات کشمیر کے امن و استحکام کو تباہی کی جانب دھکیل رہے ہیں، سعد رضوی

Now Reading:

بھارتی اقدامات کشمیر کے امن و استحکام کو تباہی کی جانب دھکیل رہے ہیں، سعد رضوی

امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ بھارتی غیر قانونی اقدامات خطے کے امن و استحکام کو تباہی کی جانب دھکیل رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یوم استحصال کشمیر کے موقع پر امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے آرٹیکل 370 اور 35 اے میں تبدیلی کر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو پامال کیا ہے۔

مودی حکومت نے کشمیریوں پر ظلم کا ایک نیا دور شروع کیا

ان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت نے مقبوضہ جموں کشمیر کی قانونی حیثیت تبدیل کر کے کشمیریوں پر ظلم کا ایک نیا دور شروع کیا، مقبوضہ کشمیر پر بھارت کا غیر قانونی قبضہ صدی کے سب سے بڑے انسانی بحران اور المیے میں تبدیل ہو چکا ہے۔

پاکستان کشمیریوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ مضبوطی اور ولولے کے ساتھ کھڑا ہے بھارت کو اس کے ہر ظلم کا جوابدہ ہونا پڑے گا، نہتے کشمیریوں کو خون میں نہلایا جا رہا ہے اور حوا زادیوں کی معصومیت کو پاؤں تلے روند دیا جا رہا ہے۔

کشمیریوں کو قید و بند کی سختیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

سعد رضوی نے کہا کہ کشمیریوں کو قید و بند کی سختیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ان پر آتش فشاں کی بارش کی جا رہی ہے، کشمیریوں کی عادلانہ جدوجہد کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت ہمیشہ جاری رکھیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر