Advertisement
Advertisement
Advertisement

فردوس عاشق اعوان نے بلیو پاسپورٹ پر کینیڈا فرار ہونے کی خبر کو مسترد کردیا

Now Reading:

فردوس عاشق اعوان نے بلیو پاسپورٹ پر کینیڈا فرار ہونے کی خبر کو مسترد کردیا
فردوس

سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بلیو پاسپورٹ پر کینیڈا جاتے ہوئے جہاز سے آف لوڈ کرنے کےحوالے سے خبروں اور پراپیگنڈا کی تردید کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔

بلیو پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والی سابق مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا مؤقف بھی سامنے آ گیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا قانون کے مطابق ایک مرتبہ ایم این اے رہنے کے بعد کوئی بھی بلیو  پاسپورٹ رکھنے کا مجاز ہے، بلیو پاسپورٹ کے حوالے سے قومی اسمبلی کا قانون موجود ہے اسے پڑھ لیا جائے۔

سابق مشیر اطلاعات نے بتایا کہ میں 21 اگست کو دبئی میں ہونے والی ویمن پیس کپ میں بطور معاون میزبان شرکت کے لیے جا رہی تھی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میں نے اسی بلیو پاسپورٹ پر وزارت خارجہ سے نوٹ وربل کے ذریعے ہی دبئی کا ویزا لیا، میں نے سرکاری طریقے سے ہی ویزا لیا تھا، اگر کوئی مسئلہ تھا تو ویزا نہ دیتے۔

Advertisement

اپنے کینیڈا فرار ہونے کی باتوں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ انہوں نے میرا پاسپورٹ ضبط کر لیا ہے، پیر کو سب کلیئر ہو جائے گا کہ معاملہ کیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ میں کینیڈا نہیں جارہی تھیں اور نہ مجھے آف لوڈ کیا گیا، یہ سراسر جھوٹ اور پراپیگنڈا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ساری سیاسی جدوجہد آئین و قانون کی پاسداری پر محیط ہے، سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے ہوش کے ناخن لیں۔

سابق مشیر اطلاعات کو بلیو پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو  بلیو پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

ذرائع ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نجی ائیر لائن کی پرواز سے اسلام آباد سے دبئی جا رہی تھیں کہ امیگریشن حکام نے انہیں روک لیا۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان بلیو پاسپورٹ استعمال کرکے بیرون ملک روانہ ہو رہی تھیں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر