
آئی ایم ایف سے معاہدہ ابھی تک حتمی صورت اختیار نہیں کر سکا، فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت ادا کرنا مڈل کلاس کیلئے ناممکن بن چکا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ بدترین فاشسٹ حکمرانی کا ماڈل اس وقت پاکستان میں رائج ہے۔
بدترین فاشسٹ حکمرانی کا ماڈل اس وقت پاکستان میں رائج ہے، سندہ حکومت نے شہباز شریف کے دورے کے دوران احتجاج کرنیوالوں پر دہشت گردی کے پرچے دے دئیے ہیں یہ غریب ترین طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں سپریم کورٹ کے سات رکنی بنچ کے واضعُ احکامات کے باوجود یہ سب ہو رہا ہے https://t.co/GWKWXpLlqK
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 28, 2022
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے شہباز شریف کے دورے کے دوران احتجاج کرنے والوں پر دہشت گردی کے پرچے دے دیئے ہیں یہ غریب ترین طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سات رکنی بنچ کے واضع احکامات کے باوجود یہ سب ہو رہا ہے۔
‘ان حالات میں حکومت کو آئی ایم ایف ڈیل پر مکمل انکشاف دینا ہوگا’
سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی شرح 44 فیصد سے زائد ہو چکی ہے، بجلی اور تیل کی قیمت ادا کرنا مڈل کلاس کیلئے ناممکن بن چکا ہے، ان حالات میں حکومت کو آئی ایم ایف ڈیل پر مکمل انکشاف دینا ہوگا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت میں شامل سیاستدانوں کی مالیاتی معاملات میں حیثیت متنازعہ ہے ان کی باتوں پر آنکھیں بند کر کے اعتبار نہیں کر سکتے۔
ملک میں مہنگائی کی شرح ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
ملک میں مہنگائی کا راج برقرار ہے، مہنگائی کی ہفتہ وار شرح ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
مسلسل دوسرے ہفتے مہنگائی کی شرح میں ایک اعشاریہ 83 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 44 اعشاریہ 58 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔
حالیہ ہفتے کے دوران 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
رواں ہفتے ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 47 روپے 42 پیسے بڑھ گئی۔فی کلو ٹماٹر 110 روپے کی اوسط قیمت سے 157 روپے تک پہنچ گئے جبکہ پیاز کی فی کلو قیمت میں 35 روپے 6 پیسے کا اضافہ ہوا۔
ایک ہفتے کے دوران آلو کی فی کلو قیمت 3 روپے 88 پیسے بڑھ گئی جبکہ رواں ہفتے انڈوں کی قیمتوں میں فی درجن 7 روپے 25 پیسے کا اضافہ ہوا۔
ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 51 روپے 2 پیسے مہنگا ہوا۔
بچوں کے خشک دودھ کا 390 ملی گرام کا پیکٹ 8 روپے 57 پیسے مہنگا ہوا جبکہ رواں ہفتے برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 48 پیسے کا اضافہ ہوا۔
ایک ہفتے کے دوران گندم کا بیس کلو آٹے کا تھیلا 7 روپے تک مہنگا ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News