امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ یزیدی کردار اپنانے والے حکمران دور حاضر کے یزید ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سعد حسین رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں کی میدان کربلا میں لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ امام حسینؓ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ وقت کے یزیدوں کے خلاف علم جہاد بلند کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رسول اللہ کے دین کی حرمت کی پامالی کو حسینی کبھی برداشت نہیں کر سکتا۔
سعد رضوی نے کہا کہ یوم عاشورہ یاد دلاتا ہے کہ ہمیں اپنی زندگیوں کو حقیقی معنوں میں اسوہ حسینؓ کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے، یزیدی کردار اپنانے والے حکمران دور حاضر کے یزید ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے کردار اور عمل سے حق کی آواز کو بلند کرنا اور اسلامی اقدار کا تحفظ سکھایا ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں 9 ویں محرم الحرام کے سلسلے میں مجالسِ عزا اور جلوسوں کا اہتمام نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
