
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی جانب سے جمیل فاروقی کی گرفتاری پر اظہارِ مذمت کی گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے لکھا کہ ابھی معلوم ہوا کہ بول نیوز کے اینکر پرسن جمیل فاروقی کو گرفتارکر لیا گیا ہے، جب سے پاکستان میں الیکٹرونک میڈیا شروع ہوا اب تک اس طرح کی سنسرشپ دھونس دھاندلی کی کوئی مثال نہیں ملتی۔
ابھی معلوم ہوا کہ @BOLNewsOfficial کے @FarooquiJameel کو گرفتارکر لیا گیا ہے،جب سے پاکستان میں الیکٹرونک میڈیا شروع ہوااب تک اس طرح کی سنسرشپ دھونس دھاندلی کی کوئ مثال نہیں ملتی،بدقسمتی سے چند میڈیا گروپس کو مناپلی دینے کیلئے ریاست کا جبر استعمال ہو رہا ہےلیکن ظلم کے دن تھوڑے ہیں
Advertisement— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 22, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری لکھتے ہیں کہ بدقسمتی سے چند میڈیا گروپس کو مناپلی دینے کیلئے ریاست کا جبر استعمال ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لیکن ظلم کے دن تھوڑے ہیں۔
بول نیوز کے سینئر اینکر پرسن جمیل فاروقی گرفتار
جھوٹے الزامات لگانے کے مقدمے میں بول نیوز سینئر اینکر پرسن جمیل فاروقی جمیل فاروقی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
یوٹیوبر اور سینئر اینکر پرسن جمیل فاروقی کو رات گئے کراچی سے گرفتار کرلیا گیا ہے، جمیل فاروقی کے خلاف اسلام آباد کیپیٹل پولیس پر جھوٹے الزامات لگانے کا مقدمہ 701/22 تھانہ رمنا میں درج ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے وی لاگ میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس پر جھوٹا الزام لگایا تھا کہ ملزم شہباز شبیر پر پولیس نے جسمانی اور جنسی تشدد کیا۔
اشتعال انگیز، من گھڑت اور جھوٹے الزامات لگانے والوں کے خلاف اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کارروائی کا عندیہ دیا تھا۔
خیال رہے کہ کراچی پولیس اور رینجرز کی جانب سے تاحال بول نیوز کے اینکر پرسن جمیل فاروقی کی گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی ہے جبکہ جمیل فاروقی کے رہائشی علاقے کی پولیس انکی گرفتاری سے مکمل لاعلم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News