
سیلابی پانی میں دادو شہر ڈوبنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر دادو نے میہڑ، خیرپور، ناتھن شاہ اور جوہی شہر کو خالی کرنے کا خطرہ الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر دادو نے اپنے خط میں لکھا کہ کہ بلوچستان سے آنے والے سیلابی پانی سے حفاظتی بندوں میں دراڑیں پڑ چکی ہیں، سپریو بند میں شگاف اور پانی کے بڑھتے بہاؤ کے علاوہ ضلع دادو کے مغربی جانب مختلف مقامات پر ایف پی بند اور مین نارا ویلی ایم این وی ڈرین انتہائی خطرناک ہو چکا ہے۔
خط میں کہا گیا کہ منچھر جھیل بھی انتہائی بلندی پر پہنچ چکی ہے اور دریائے سندھ بھی منچھر جھیل سے مطلوبہ پانی قبول نہیں کر رہا، ضلع دادو کے بیشتر علاقے پہلے ہی بارش کے سیلابی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر دادو نے خط میں لکھا کہ خطرہ الرٹ ہونے سے قبل بھی میہڑ، کے این شاہ سے نقل مکانی تیزی سے جاری تھی، ضلع بھر میں ہر طرف خوف حراس موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام شہری محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News