وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اب ہمیں دنیا پیسے بھی نہیں دیتی ہے، بجٹ خسارہ کم کرنے کیلئے قرضہ لینا پڑتا ہے۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈھکی چھپی بات نہیں ملک پیچھے رہ گیا ہے، اس لیے قوم کیلئے پائیدار ترقی کا سوچنے کی ضرورت ہے۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ سپر ٹیکس لگایا تو لوگوں کو برا لگ رہا ہے، سیلز ٹیکس زیادہ ہے تمام لوگ ٹیکس نیٹ میں ہیں، ملک میں ٹیکس اکھٹا کرنا بہت ضروری ہے۔
ملکی برآمدات کو بڑھانے کی ضرورت ہے، ہم نے اپنا کام کرلیا، اب آئی ایم ایف بھی اپنا کام جلد کرے گی ، امید ہےمعیشت گروتھ کی طرف جائےگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
