Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیلاب کے متاثرین کی مدد کرنا ہی اصل سیاست ہے، چودھری پرویز الٰہی

Now Reading:

سیلاب کے متاثرین کی مدد کرنا ہی اصل سیاست ہے، چودھری پرویز الٰہی

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ سیلاب کے متاثرین کی مدد کرنا ہی اصل سیاست ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیلاب سے پیدا ہونے والی غیر معمولی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

چودھری پرویز الہی نے اس موقعے پر کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے متاثرین کے لئے مالی امداد کی اپیل کیلئے کہا ہے، مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب، بلوچستان، کے پی کے اور سندھ میں تباہی پر ہر آنکھ اشکبار اور دل دکھی ہے، انسانی المیت کو روکنے کیلئے سب کو مل کر مشترکہ اور مربوط انداز میں بحالی کا کام کرنا ہے، راولپنڈی میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا، راولپنڈی میں گرلز ڈگری کالج پراجیکٹ کو بھی جلد مکمل کریں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اجتماعی کاوش ضروری ہے، مصیبت زدگان کی مدد ہر صاحب استطاعت کیلئے فرض ہے، ہنگامی حالات میں حکومت پنجاب کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔

Advertisement

ملاقات میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی اور پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ محمد خان بھٹی بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر