
ملک میں ساتویں مردم شماری سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی۔
ذرائع شماریات ڈویژن کے مطابق ملک میں ساتویں مردم شماری کا عمل چار ماہ کے لیے موخر کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ ہونے والی مردم شماری اب دسمبر میں ہوگی۔
شماریات ڈویژن کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مردم شماری کے لیے درکار آلات کی خریداری میں تاخیر کے باعث مردم شماری میں تاخیر ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ساتویں مردم شماری ڈیجیٹل ہونی ہے۔ ڈیجیٹل مردم شماری کے لیے ایک لاکھ 20 ہزار ٹیبلٹس کی خریداری ہونی ہے۔
ذرائع شماریات ڈویژن کا کہنا ہے کہ سافٹ ویئر ٹیسٹنگ کے لیے آزمائشی خانہ مردم شماری کی جارہی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دسمبر میں مردم شماری کرکے مارچ تک اس کے نتائج الیکشن کمیشن میں جمع کروائے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News