Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہباز گل پر تشدد کر کے جھوٹا بیان لینا چاہتے ہیں، اسد عمر

Now Reading:

شہباز گل پر تشدد کر کے جھوٹا بیان لینا چاہتے ہیں، اسد عمر
اسد عمر

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ شہباز گل پر تشدد کر کے مطلوبہ بیان دلوانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازگل سے ملاقات ہوئی ہے، وہ ٹھیک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہبازگل جب اسلام آباد پولیس کی کسٹڈی میں تھے تو ان پر تشدد کیا گیا تھا جس کے نشانات جج کو دکھائے اور ان پر تشدد کرکے عمران خان کے خلاف بیان لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز گل پر جس بیان پر مقدمہ بنایاگیا ہے وہ براہ راست  نشر ہوا ہے لیکن فون کا بہانہ بنایا جارہا ہے اور فون تو اُسی دن پولیس نے لے لیے تھے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ شہبازگل سے عمران خان کے خلاف بات نکلوانے کیلئے ریمانڈ مانگا جارہا ہے لیکن آج ان سے ملاقات کے دوران شہبازگل کو بتایا کہ پارٹی لیڈر اور ورکر اُن کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت شہباز گل کی بیل درخواست دی ہوئی ہے، ضمانت مل گئ تو شہباز گل کا میڈیکل کرائیں گے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ شہباز گل محب وطن ہے اور اس سے کبھی پاکستان کے خلاف بات نہیں سنی ہے جبکہ ن لیگ جے یو آئی و دیگر جماعتوں نے بھی افواج کے خلاف بات کی ہے

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہمیشہ قانون کی بالادستی اور حکمرانی کی بات کرتے ہیں، نواز شریف واپس آئیں گے تو ان کے لیے قانون کے مطابق فیصلہ ہونا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر