Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت نے دریائے راوی میں پانی چھوڑ دیا، اونچے درجے کا سیلاب متوقع

Now Reading:

بھارت نے دریائے راوی میں پانی چھوڑ دیا، اونچے درجے کا سیلاب متوقع

بھارت نے دریائے راوی میں پانی چھوڑ دیا جس کے باعث بیراج میں اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے دریائے راوی میں پانی چھوڑنے کے فوری بعد اوج بیراج پر پانی کی سطح تیزی سے بلند ہونے لگی ہے۔

جوائنٹ کمشنر انڈس واٹر نے پی ڈی ایم اے سمیت متعلقہ اداروں کو اطلاع کرتے ہوئے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سمیت آزاد جموں و کشمیر اور چاروں صوبائی سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

ذرائع انڈس واٹر کمشنر کا کہنا ہے کہ بھارت نے سہ پہر پانی چھوڑنے کی پیشگی اطلاع دی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے اوج بیراج سے ایک لاکھ 71 ہزار 797 کیوسک پانی گزر رہا ہے، انتظامیہ نے بیراج کو بچانے کے لیے اسپیل وے کھول دیے ہیں، بیراج میں اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے دریائے توی میں بھی پانی چھوڑ دیا ہے جس کے باعث جموں توی میں درمیانے درجے کا سیلاب متوقع ہے، جموں توی سے 73 ہزار 900 کیوسک پانی گزر رہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے دریائے راوی میں سیلاب کی وارننگ جاری کر دی

پی ڈی ایم اے کے مطابق بھارت نے اُجھ بیراج سے 1530 PST پر 1,71,797 کیوسک پانی چھوڑا ہے، دریائے راوی میں درمیانے سے اونچی سطح کے سیلاب کا امکان ہے۔

ادارے نے کہا کہ راوی میں اونچے بہاؤ سے گوجرانوالہ، لاہور اور ملتان ڈویژن کے ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے، دریائے راوی سے منسلک ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے جس سے علاقے میں سیلاب بھی آسکتا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے کہا کہ تمام اضلاع پیشگی انتظامات مکمل کریں، مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا جائے، تمام ادارے ہنگامی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لیے تیار رہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر