Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاق اگر کے پی حکومت کے مالی مسائل کو دور کرتی تو تیمور جھگڑا خط نہ لکھتے، شوکت ترین

Now Reading:

وفاق اگر کے پی حکومت کے مالی مسائل کو دور کرتی تو تیمور جھگڑا خط نہ لکھتے، شوکت ترین
شوکت ترین

شوکت ترین

سابق وزیر خزانہ شاکت ترین نے کہا ہے کہ مفتاح صاحب اگر آپ بجٹ سے اب تک کے پی حکومت کے خدشات کو دور کرتے تو تیمور جھگڑا آپ کو خط نہ لکھتے۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ شتر مرغ نہ بنیں اور اپنی تمام ناکامیوں کا الزام تحریک انصاف پر ڈالنے کے بجائے ان کو حل کریں، آپ کی ناکامیوں کو اب آپ کے اپنے ساتھی بھی اجاگر کر رہے ہیں بہتر ہے کہ مسئلے کو حل کریں۔

سابق وزیر خزانہ و رہنما پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں میں سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے، لاکھوں لوگ اپنے گھروں اور فصلوں سے محروم ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امیروں کے لیے متاثرین تک دل کھول کر پہنچنے کا وقت ہے، ہمیں بحیثیت قوم اکٹھا ہونا چاہیے۔

خیبر پختوانخوا کا وفاقی حکومت سے مالی مسائل حل کرنے کا مطالبہ

Advertisement

خیبر پختوانخوا کے وزیر خزانہ تیمور خان جھگڑا نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو خط لکھا ہے اور صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کا وعدہ پورا کرنے مطالبہ کیا ہے۔

وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مسائل حل نہ کرنے سے صوبائی بجٹ پر 100 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

وزیر خزانہ خیبر پختوانخوا کی جانب سے لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ خیبر پختون خوا کے کئی اضلاع کو سیلاب کی تباہ کاریوں کا سامنا ہے، ریسکیو، ریلیف اور بحالی کیلئے اربوں روپے کی لاگت درکار ہوگی۔

اشیا کی قیمتوں میں اضافہ  

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کے مقابلے ٹماٹر کی قیمتوں میں 178 فیصد، پیاز کی قیمتوں میں 155 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دال مسور کی قیمتوں میں 91 فیصد اضافہ ہوا، اس کے علاوہ پٹرولیم اور بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے ہوئے ہیں۔

Advertisement

فصلوں کی انشورنس

سابق وزیر خزانہ و رہنما پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہم کافی عرصے سے فصلوں کی انشورنس پر بحث کر رہے ہیں، اب وقت ہے کہ 25 ایکڑ یا اس سے کم زمین والے کسانوں کو سیلاب، خشک سالی اور ٹڈی دل کے حملوں جیسی آفات کے لیے فصل کا بیمہ فراہم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس پر ایک سال میں 50 بلین روپے سے زیادہ لاگت نہیں آئے گی، اس حالات میں صوبوں کو صحت کارڈ کی طرح فنڈ دینا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر