Advertisement
Advertisement
Advertisement

بغاوت کے کیس میں اہم پیش رفت، شہباز گل مکمل طور پر صحت مند قرار

Now Reading:

بغاوت کے کیس میں اہم پیش رفت، شہباز گل مکمل طور پر صحت مند قرار
شہباز گل کیس

بغاوت کے کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کے خلاف پولیس نے اہم شواہد جمع کرنا شروع کردیئے ہیں۔

پولیس نے شہباز گل کا پمز اسپتال سے طبی معائنہ کروا لیا جس کے بعد میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کو طبی معائنہ ہے بعد مکمل طور پر صحت مند قرار دے دیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس  کی تفتیشی ٹیم کی جانب سے ڈاکٹر شہباز گل کا موبائل فون برآمد کرلیا گیا ہے تاہم وہ صفحہ برآمد نہیں ہوسکا ہے جسے دیکھ کر وہ ٹاک کر رہے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے شہباز گل کا کال ریکارڈ حاصل کرنے کے لئے سی آئی اے سے رجوع کر لیاموبائل فون فرانزک کے لئے بھجوایا جائے گا یا نہیں فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔

مزید تفتیش کے لئے شہباز گل کے ڈرائیور کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے جہاں سے ڈرائیور کی بیوی کو گرفتار کیا گیا جبکہ ڈرائیور کو جی سیون سے گرفتار کیا گیا ہے۔

Advertisement

اس حوالے سے تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا  ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس چھاپے کے دوران مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پولیس کی جانب سے اس کیس کا دائرہ کار دیگر صوبوں تک بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر شہباز گل کیس کے حوالے سے جڑے تمام لوگوں کو گرفتار کریں گے۔

عمران خان کی مزاحمت:

ڈاکٹر شہباز گل کے ڈرائیور/اسسٹنٹ سمیت ان کی اہلیہ کی گرفتاری کی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے بھرپور مزاحمت کی ہے۔

عمران خان نے اس حوالے سے اپنے جاری کیے جانے والے پیغام میں کہا ہے کہ غیر ملکی حمایت یافتہ حکومت کی تبدیلی کے ذریعے لائے گئے بدمعاشوں کی امپورٹڈ حکومت پنجاب کے انتخابات میں شکست کھانے کے بعد میڈیا اور عوام میں خوف اور دہشت کا سہارا لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے حکومت ملک کو مزید غیر مستحکم کرنے میں کامیاب ہو رہی ہے اور اس کا واحد حل منصفانہ اور آزادانہ انتخابات ہیں۔

عدالتی فیصلہ:

Advertisement

شہباز گل کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج ہے جس کے تحت اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں آج صبح پی ٹی آئی رہنما  کو پیش کیا گیا۔

پولیس کی جانب سے شہباز گل کو جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم ان  کے وکیل کی جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔

شہباز گل کے کیس میں پولیس نے استدعا کی کہ ملزم سے اسکا موبائل فون برآمد کرنا ہے، جس پیپر سے دیکھ کر بول رہا تھا وہ پیپر بھی برآمد کرنا ہے۔

اسکے علاوہ روگرام کس کے کہنے پر ہوا اس بارے بھی تفتیش کرنی ہے۔

بعدازاں عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے شہباز گل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے تاہم شہباز گل کو دوبارہ 12اگست کو پیش کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

تحریری حکم نامہ:

Advertisement

عدالت کی جانب سے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی منظوری کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق شہباز گل کے طبی معائنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اسکے علاوہ ریکارڈ کے مطابق شہباز گل کے خلاف الزامات پر جسمانی ریمانڈ ضروری ہے جبکہ ملزم کی ریکارڈڈ آواز سے مشابہت کے لیے فارنزک ٹیسٹ بھی ضروری ہے۔

عدالت نے پولیس کو دو روز میں شہباز گل سے تفتیش کرکے دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے،دو روز میں شہباز گل سے تفتیش کرکے عدالت کو آگاہ کیا جائے۔

شہباز گل کا بیان:

کورٹ میں پیشی کے وقت  اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ ان کے بیان میں ایسا کچھ نہیں ہے جس سے انہیں شرمندگی ہو، وہ ایک محب الوطن کا بیان ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز گل نے عدالت کے باہر گفتگو  کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جانب سے جو بیان جاری کیا گیا وہ اپنی فوج سے پیار کرنے والا بیان ہے جس میں انہوں نے کسی کو اکسانے کی کوشش نہیں کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر