
جلسہ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج لاہور میں جلسہ کرے گی جس کے لئے تمام تر سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں پی ٹی آئی کا جلسہ آج ہوگا جبکہ جلسے کے لیے تمام سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ جلسے میں 1500 سے زائد اہلکار ڈیوٹی دیں گے جبکہ خواتین کی چیکنگ کیلئے 110 لیڈیز اہلکار فرائض انجام دیں گی۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ ڈولفن اسکواڈ ٹیمیں بھی اسٹیڈیم کے اطراف گشت یقینی بنائیں گی۔
پی ٹی آئی کی قیادت بھی آج لاہور کے جلسے میں شریک ہوگی جبکہ گزشتہ روز عمران خان نے خود جلسہ گاہ کا دورہ کیا تھا۔
اسکے علاوہ ہاکی اسٹیڈیم میں بینرز آویزاں کردیے گئے ہیں جبکہ اسٹیڈیم میں 40 ہزار سے زائد افراد کے بیٹھنے کی جگہ بنائی گئی ہے۔
آپ دنیا میں جہاں بھی ہوں تمام قوم کے ساتھ مل کر جلسے کا حصہ بنیں، اسد عمر
رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا ہے کہ آپ دنیا میں جہاں بھی ہوں تمام قوم کے ساتھ مل کر جلسے کا حصہ بنیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں اسد عمر نے آج ہونے والے جلسے سے متعلق لکھا کہ آج رات قوم 12 بجے اپنے کپتان کے ساتھ یک زبان ہو کر قومی ترانہ پڑھ کر اپنی 75 ویں سالگرہ کا استقبال کرے گی۔
آج رات قوم 12 بجے اپنے کپتان کے ساتھ یک زبان ہو کر قومی ترانہ پڑھ کر اپنی 75 ویں سالگرہ کا استقبال کرے گی. آپ پاکستان یا دنیا میں جہاں بھی ہوں تمام قوم کے ساتھ مل کر اس کا حصہ بنیں.#حقیقی_آزادی_جلسہ
Advertisement— Asad Umar (@Asad_Umar) August 13, 2022
اسد عمر کا کہنا تھا کہ آپ پاکستان یا دنیا میں جہاں بھی ہوں تمام قوم کے ساتھ مل کر اس کا حصہ بنیں۔
آج لاہور سے صدا حق بلند ہوگی، فیصل جاوید
رہنما تحریک انصاف فیصل جاوید نے کہا ہے کہ آج لاہور سے صدا حق بلند ہوگی۔
آج ہونے والے پاور شو کے حوالے سے فیصل جاوید اپنے ٹوئٹر پر لکھتے ہیں کہ آج لاہور سے صدا حق بلند ہوگی، اس پاکستان کے لیے جدو جہد کرنی ہے جہاں اللہ کے سوا ہم نے کسی کے سامنے نہیں جھکنا۔
اسلام وعلیکم پاکستان!
آج لاہور سے صدا حق بلند ہوگی-
پاکستان کا مطلب کیا
لَا إلَهَ إلاَّ اللَّه
تیرا میرا رشتہ کیامُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰهِAdvertisement
اس پاکستان کے لیے جدو جہد کرنی ہے جہاں اللہ کے سوا ہم نے کسی کے سامنے نہیں جھکنا-
ہاکی اسٹیڈیم رات 8 بجے آپکا منتظر ہوگا- انشاء اللہ pic.twitter.com/sW8hXppJ4G— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) August 13, 2022
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہاکی اسٹیڈیم رات 8 بجے آپکا سب کا متظر ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News