
مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے کل کے فیصلے سے عمران خان ایکسپوز ہو جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق محمد زبیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی فنانشل ٹائمز کے خلاف کیس کیوں نہیں کرتی؟
ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پر جب الزام لگا تھا تو انہوں نے ڈیلی میل کے خلاف کیس کیا تھا، شاہد خاقان عباسی نے ضمانت لینے سے انکار کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کل سنانے کا اعلان کردیا۔
الیکشن کمیشن کا تین رکنی بینچ کل محفوظ فیصلہ سنائے گا جب کہ یہ فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت تین رکنی بینچ سنائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News