Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوشل میڈیا مہم سے پی ٹی آئی کو جوڑنا غلط ہے، فواد چوہدری

Now Reading:

سوشل میڈیا مہم سے پی ٹی آئی کو جوڑنا غلط ہے، فواد چوہدری
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اداروں کے خلاف سوشل میڈیا مہم سے پی ٹی آئی کو جوڑنا غلط ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ احمق لوگ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کیخلاف مہم چلارہے ہیں جبکہ آج پاکستان کو جو متحد رکھ سکتی ہے وہ تحریک انصاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں جبکہ ہماری آزادی کی تحریک بنیادی انسانی حقوق کے لیے ہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی آواز پر عوام تمام شہروں میں اکٹھی ہوتی ہے اور ایسا پاکستان میں بہت ہی کم دیکھنے کو ملتاہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کے علاوہ کوئی ایسی آواز نہیں جو پاکستان کو اکٹھا کرسکے کیونکہ پی ٹی آئی کی جڑیں چاروں صوبوں میں ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ججز انسانی حقوق کی حفاظت کے لیے ہوتے ہیں اور ہمیں امید ہے سیشن عدالت سے اچھا فیصلہ آئے گا۔

انہوں نے بتایا کہ شہبازگل کے جسمانی ریمانڈ کیس پر تین گھنٹوں کے طویل دلائل دیےگئے ہیں اور اڈیالہ جیل میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کو شہبازگل سے ملنے سے روکا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حسن نواز کے بجائے شہزاد اکبر کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا  جو کہ ایک احمقانہ فیصلہ ہے کیونکہ حسن نوازسےمتعلق شہزاداکبر کےالزامات سنجیدہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی اے کوحسن نوازکو الزامات کی بنیاد پر طلب کرنا چاہئے اور شہبازگل پر تشدد کیخلاف بھی انکوائری بورڈ بننا چاہئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر