
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قائد آباد پر ملیر ندی کا معائنہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ملیر ندی پر پانی کا بہاؤ ٹھیک چل رہا ہے، محکمہ آب پاشی کو ہدایت کی کہ ملیر ندی میں پہاڑوں سے اگر کوئی ریلا آئے تو انتظامیہ کو آگاہ کریں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ صوبے بھر کے بارش متاثرہ علاقوں کا دورے کر رہے ہیں۔
Gharo: Sindh CM Syed Murad Ali Shah meets with people at Gharo to inquire about the damages caused by heavy rains. pic.twitter.com/82aE2smE1D
Advertisement— Sindh Chief Minister House (@SindhCMHouse) August 20, 2022
وزیراعلیٰ سندھ نے انتظامیہ کو ہدایت جاری کی کہ لوگوں کا خیال کریں ان کے مسائل حل کریں۔
ملیر ندی واقعہ: 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، مزید کی تلاش جاری
ملیر ندی میں گاڑی ڈوبنے کا واقعے میں اب تک 05 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں جبکہ 02 کی تلاش جاری تاحال جاری ہے۔
ملیر میمن گوٹھ لنک روڈ 8 نمبر پر گزشتہ 03 روز سے ایدھی بحری خدمات کی ٹیم کے جاری ریسکیو آپریشن میں ندی سے مزید 01 مرد کی لاش نکال لی ہے۔
برآمد کی جانے والی لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ایدھی ہوم سہراب گوٹھ سردخانے منتقل کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اب تک ملنے والی میتوں کی تعداد 05 ہو گئی ہے جبکہ مزید لاپتہ 02 افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
2 روز قبل کار ندی میں بہہ گئی تھی
واضح رہے کہ 2 روز قبل ملیر لنک روڈ پر تیز بارش کے دوران سڑک سے گزرنے والا سیلابی ریلہ کراچی سے حیدر آباد جانے والی کار کو بہا کر لے گیا تھا۔
کار میں ڈرائیور کے علاوہ میاں بیوی اور ان کے 4 بچوں سمیت 7 افراد سوار تھے۔
سندھ بھر میں بارش سے تباہی
کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں، پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا ہے، بعض شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ ہر ضلع میں بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال اور متاثرین کی فلاح بہبود کا جائزہ لینگے، وزیراعلیٰ سندھ پہلے دن ٹھٹہ، سجاول، بدین، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار اور حیدرآباد کا دورہ کرینگے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ ہر ضلع کی انتظامیہ سے ان کے ضلع کی تفصیلی بریفنگ لینگے، ساتھ ہی سیلاب متاثرین سے ملیں گے اور ان کے مسائل سن کر موقع پر احکامات دینگے۔
وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ صوبائی وزراء، سید ناصر شاہ اور مکیش کمار چاولہ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News