Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ بلوچستان کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کیلئے خصوصی ٹیموں کی تشکیل کا فیصلہ

Now Reading:

وزیراعلیٰ بلوچستان کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کیلئے خصوصی ٹیموں کی تشکیل کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کیلئے خصوصی ٹیموں کی تشکیل کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں نقصانات کے سروے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے اور سیکریٹریوں نے اجلاس کو امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں افسران پر مشتمل خصوصی ٹیموں کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا۔

فیصلے میں بتایا گیا کہ خصوصی ٹیمیں نقصانات کے سروے میں متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو معاونت فراہم کرینگی، اقدام کا مقصد سروے کے کام کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنا ہے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ بلوچستان نے اجلاس میں ہدایت دی کہ ڈپٹی کمشنر نقصانات کا صیح تخمینہ لگا کر حقیقی ضروریات سے آگاہ کریں۔

میر عبدالقدوس بزنجو نے مزید کہا کہ سیلاب سے پورا صوبہ متاثر ہے ہم نے ہر ضلع کو دیکھنا ہے۔

واضح رہے کہ چیف سیکریٹری عبدالعزیز عقیلی سنئیر ممبر بورڈ آف ریونیو روشن علی شیخ اور متعلقہ محکموں کے سیکریٹریوں نے اجلاس میں شرکت کی۔

بلوچستان اور پنجاب کے سرحدی علاقوں میں سیلابی ریلوں سے متعدد دیہات زیرآب

بلوچستان اور پنجاب کے سرحدیعلاقوں میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی ہے۔

سیلابی ریلوں سے  موسیٰ خیل، بارکھان اور  کوہلوکے علاقوں میں بڑے پیمانے پرنقصان ہوا، موسیٰ خیل میں اندرپوڑ ڈیم ٹوٹ گیا جس کے باعث  سیلابی پانی دیہاتوں میں داخل ہوگیا جب کہ ریلوں میں 12 افراد بہہ گئے جن میں سے 4 کی لاشیں نکال لی گئیں۔

Advertisement

موسیٰ خیل کا ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا

دوسری جانب  2 بڑے پل بہنے سے موسیٰ خیل کا ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا،  پنجاب اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں مواصلاتی نظام بھی متاثر ہوا ہے۔

کوہ سلیمان اوربلوچستان سے آنے والےسیلابی ریلوں سےتونسہ کے10 سے زائد دیہات ڈوب گئے، دو مقامات پر رابطہ سڑکیں بہہ گئیں، قبائلی علاقوں کا تونسہ سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔

ادھر لہڑی ندی میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جب کہ مٹھوان میں متاثرین کو منتقل کرتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی ریلے میں الٹ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بلوچستان کو سندھ سےملانے والی ایم ایٹ شاہراہ ونگوہل کے مقام پر بہہ گئی  جس کے باعث  ہرقسم کی ٹریفک معطل ہو گئی۔

تونسہ اورراجن پور میں سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیزکردی گئیں

Advertisement

کمشنر ڈی جی خان عثمان انور کا کہنا ہے کہ تونسہ اورراجن پور میں سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کردی گئی ہیں، تونسہ کی سنگڑ ندی میں دو لاکھ کیوسک سے زائد کا ریلا آیا جس سے 10 دیہات زیر آب آگئے جب کہ انتظامیہ نے 280 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے اموات کی مجموعی تعداد 196ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر