Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہندوستانی مظالم کے باوجود کشمیری بھرپور احتجاج کررہے ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

Now Reading:

ہندوستانی مظالم کے باوجود کشمیری بھرپور احتجاج کررہے ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر
تنویر الیاس

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ ہندوستان کے مظالم کے باوجود کشمیری بھرپور احتجاج کررہے ہیں۔

وزیر اعظم تنویر الیاس نے  5 اگست یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آج پوری دنیا میں مقیم کشمیری اور پاکستانی پانچ اگست کے ہندوستان کے اقدام کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

ہندوستان کا دنیا کے تمام قوانین کو ماننے سے انکار

انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے دنیا کے تمام قوانین کو ماننے سے انکار کر دیا ہے اور نو لاکھ درندہ فوج کو مقبوضہ کشمیر پر ظلم وستم کے لیے چھوڑ دیا۔

تنویر الیاس نے کہا کہ کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں، ہندوستان کے مظالم کے باوجود کشمیری بھرپور احتجاج کر رہے ہیں۔

Advertisement

پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل پیرا

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ جنگ عظیم دویم نے ہتھاروں کی جنگ کو مسترد کر دیا تھا اور غرور کو خاک کر دیا ہے، پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل پیرا ہے لیکن ہندوستان کی ہندوتوا سوچ ان سے انحراف کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی اور کشمیری یہ یقین رکھتے ہیں کہ کشمیر ناقابل تقسیم وحدت ہے، کشمیر کے تمام جغرافیای راستے پاکستان سے ملتے ہیں۔

ہندوستان کے تمام پیکجز مسترد

تنویر الیاس نے کہا کہ ہندوستان کے تمام پیکجز کو کشمیریوں نے مسترد کر دیا ہے، کشمیری ہندوستان کے تمام پیکجز کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اقوام عالم آگے آئیں اور ریفرنڈم کروائیں، کشمیری حسین ؓ کے راستے پر چلنے والے ہیں۔

Advertisement

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی محاصرے کو 3 سال مکمل

Advertisement

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجی محاصرے کو آج 03 سال مکمل ہوجائیں گے, پاکستان بھر میں آج یوم استحصال منایا جارہا ہے تاکہ بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے بھارتی فوجی محاصرے کو اور اس کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے غیر قانونی، غیر اخلاقی اور غیر آئینی اقدام کی مذمت کی جائے۔

حکومت نے یوم استحصال کے موقع پر اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سیمینارز اور کانفرنسز سمیت متعدد سرگرمیوں کا منصوبہ بنایا ہے جب کہ ان کی حمایت میں ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی جس میں تمام طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھرپور شرکت ہوگی۔

پوری قوم اپنے کشمیری بھائیوں کو یہ پیغام دے گی کہ پاکستانی عوام ان کی حق آزادی کی منصفانہ جدوجہد اور بھارتی افواج کے مظالم کے خلاف ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر