
جمیل احمد کو 5 سال کیلئے گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے نئے گورنر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
Mr. Jamil Ahmed has been appointed a Governor SBP. pic.twitter.com/1vCFZxJS3n
— Ministry of Finance (@FinMinistryPak) August 19, 2022
جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جمیل احمد کو پانچ سال کیلئے گورنر تعینات کیا گیا ہے جبکہ جمیل احمد ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک بھی رہ چکے ہیں۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ جمیل احمد کو 25 اکتوبر 2018 کو تین سال کیلئے ڈپٹی گورنر تعینات کیا گیا تھا، ان کا بینکنگ سیکٹر میں 30 سالہ تجربہ ہے۔
واضح رہے کہ رضا باقر کی مدت پوری ہونے کے بعد مستقل گورنر اسٹیٹ بینک کا عہدہ مئی سے خالی تھی جس کے بعد ڈاکٹر مرتضی سید قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کے فرائض انجام دے رہے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News