Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیاست میں تہذیب کو فروغ دیا جائے، خواجہ آصف

Now Reading:

سیاست میں تہذیب کو فروغ دیا جائے، خواجہ آصف
خواجہ آصف

اگر ہم اقتدار میں رہتے تو ملک کی حالت آج ٹھیک ہوتی، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سیاست میں تہذیب کو فروغ دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لسبیلہ حادثے پر افسران کی شہادتوں پر پی ٹی آئی ردعمل 75 سالہ سیاسی تاریخ میں گری ہوئی حرکت تھی۔

“رنج و غم کا ایک اپنا تقدس ہوتا ہے”

ان کا کہنا تھا کہ رنج و غم کا ایک اپنا تقدس ہوتا ہے، شہید ملک و قوم کی خدمت کرتے ہوئے جان قربان کرتے ہیں انہیں سیاسی موضوع بنانا پستی کی انتہا ہے، اسے سیاست نہیں کہتے اسے کچھ اور کہتے ہیں۔

“دشمن کی خواہش ہے کہ ہمارا دفاع کمزور ہو”

Advertisement

انہوں نے کہا کہ چند میل پر واقع سرحد کے اس پار دشمن کی خواہش ہے کہ ہمارا دفاع کمزور ہو، ہمارے عسکری اور سول اداروں اور عوام نے اس دشمن کے ساتھ جنگ کی اور جانیں قربان کی۔

“جب احسان فراموشوں سے اقتدار چھن جائے تو وہ گالی گلوچ پر آجاتے ہیں”

خواجہ محمد آصف نے کہا کہ جن لوگوں نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹس اور پوسٹیں کی ان کی باقاعدہ مالی سرپرستی کی جاتی ہے، گزشتہ 75 سالوں میں وہ اقتدار میں آئے جنہیں عوام نے منتخب کیا، کئی انتخابات مینج ہوئے، ایک شخص کو 2018 میں اقتدار ملا، کیسے ملا اس کی تفصیل میں جانے کی ضروت نہیں، احسان فراموشوں سے جب اقتدار چھن جاتا ہے تو وہ گالی گلوچ کی سیاست پر آجاتے ہیں۔

“یہ ادارے ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں”

ان کا کہنا تھا کہ یہ ادارے ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں، اخلاق کا دامن ہاتھ سے چھوڑ کر ننگی زبانیں سوشل میڈیا پر استعمال کی جا رہی ہیں، اداروں سے اختلافات ہوتے تھے لیکن ایسی زبانیں استعمال نہیں کی جاتی تھیں۔

“ہمارے اداروں کے تقدس کو اقتدار کے ساتھ مشروط نہ کیا جائے”

Advertisement

انہوں نے کہا کہ قانونی ادارے نیب، پولیس اگر ان کے سیاسی مخالفیں کے خلاف استعمال ہو رہے ہوں تو سب ٹھیک ہے، ہمارے اداروں کے تقدس کو اقتدار کے ساتھ مشروط نہ کریں۔

“یہ معاشرہ تباہ ہوا تو ملک بھی تباہ ہو جائے گا”

وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاست میں تہذیب کو فروغ دیا جائے، یہ معاشرہ تباہ ہوا تو ملک بھی تباہ ہو جائے گا، ملک کو اب ازلی دشمن سے خطرہ نہیں جتنا اندرونی دشمن سے خطرہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر