Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی حکومت آزادی سے متعلقہ واقعات کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے، عاصم افتخار

Now Reading:

بھارتی حکومت آزادی سے متعلقہ واقعات کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے، عاصم افتخار
ترجمان دفترخارجہ

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت آزادی سے متعلقہ واقعات کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے۔

عاصم افتخار احمد نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 5 اگست کو یوم استحصال کشمیر منایا گیا، اس دن کو مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست 2019 کے یکطرفہ غیر قانونی بھارتی اقدامات کے حوالے سے منایا گیا۔

بھارتی اقدامات کو کب مسترد کیا گیا؟

بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات کو مسترد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دفترخارجہ کے زیر اہتمام وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور سیکریٹری خارجہ سہیل محمود کے زیر قیادت ریلی کے انعقاد کیا گیا جس میں انہوں نے اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل، او آئی سی کو خطوط بھیجے اور مقبوضہ کشمیر کی الارمنگ صورتحال کو اجاگر کیا گیا۔

Advertisement

عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستانی سفارت خانوں اور قونصل خانوں نے دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم  کی مذمت میں تقریبات کا انعقاد کیا۔

’رواں برس 666 کشمیریوں کو شہید کیا گیا

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ رواں برس مقبوضہ کشمیر میں 666 کشمیریوں کو شہید کیا گیا، کشمیریوں نے تین نسلیں دنیا اور عالمی برادری کے استصواب رائے کے وعدے کو پورا کرانے کی منتظر ہے۔

وزیر خارجہ کی آسیان ریجنل منسٹریل اجلاس میں شرکت‘

عاصم افتخار نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آسیان ریجنل منسٹریل اجلاس میں شرکت کی جہاں انہوں نے سنگاپور، جاپان، ویتنام، کوریا تھائی لینڈ، ملایشیا اور یورپی یونین کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ نے جمہوریہ ٹوگو کے وزیر خارجہ کا استقبال کیا، یہ ٹوگو کے وزیر خارجہ کا پہلا دورہ تھا، اس کے علاوہ بلاول بھٹو نے ایس سی او ایس ٹی آی پی کے علاقائی ڈائیریکٹر سے بھی ملاقات کی جبکہ گزشتہ روز وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کی۔

Advertisement

وزارت خارجہ 75ویں یوم آزادی پر خراج تحسین پیش کرے گا‘

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے یوم آزادی کے موقع کو تقسیم کی ہولناک یادوں سے منسوب کرنے کو مسترد کرتے ہیں، بھارتی حکومت آزادی سے متعلقہ واقعات کو سیاسی رنگ دینے کی کوشیش کر رہی ہے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ وزارت خارجہ 75ویں یوم آزادی پر موسیقی کے ذریعہ خراج تحسین پیش کرے گا۔

بھارت پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کے حوالے سے دباؤ بڑھانا چاہیے

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے خطے کے امن و سلامتی پر شدید اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، 5 اگست 2019 کے بعد سے اس میں انسانی حقوق کے حوالے سے سنجیدہ مسائل پیدا ہو چکے ہیں۔

عاصم افتخار نے کہا کہ وزیر خارجہ نے بھی اپنے خطوط میں پاکستان کے موقف واضح طور پر بیان کیا ہے، یہ ایک بین الاقوامی تنازع ہے جو کہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہے۔

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے 5 مستقل اراکان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کے حل کے لیے سنجیدہ کوششیں کریں۔ بھارت پر سلامتی کونسل کی کشمیر پر قراردادوں پر عملدرآمد کے حوالے سے دباؤ بڑھانا چاہیے

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں ہے، بھارتی میڈیا کی اقوام متحدہ کی ایک 1267 کمیٹی کے حوالے سے حالیہ گمراہ کن پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں، سلامتی کونسل کی 1267 کمیٹی کا اپنا ایک طریقہ کار ہے۔

پاکستان خود بھی سرحد پار سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے‘

انکا کہنا ہے کہ پاکستان خود بھی سرحد پار سے دہشت گردی ک شکار رہا ہے، حال ہی میں پاکستان نے بھارتی شہری گوبندا پٹنائک جو کہ پاکستان میں دہشت گرد نیٹ ورک چل رہا ہے، اس حوالے سے 1267 کمیٹی کو مطلع کیا تاہم کمیٹی نے اس پر پابندیاں عائد کرنے کے مطالبے کو مسترد کیا جو کہ اس کے دوہرے معیار کی عکاسی ہے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت نے ابھی تک غلطی سے پاکستان پر میزائل چلانے کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی، پاکستان نے بھارت کو سوالات کے مجموعہ بھیجا تاہم بھارت نے ان سوالات کو جواب نہیں دیا۔

ایس سی او ریٹس کا اجلاس کب ہوگا؟

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ رواں برس اکتوبر میں ایس سی او ریٹس کا اجلاس بھارتی شہری مہتسر میں ہوگا، پاکستان ایس سی او ریٹس کا رکن ہے اجلاس کے حوالے سے تفصیلات سے جلد آگاہ کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر