Advertisement
Advertisement
Advertisement

انتقام نہیں خدمت پر یقین رکھتے ہیں، سعد رضوی

Now Reading:

انتقام نہیں خدمت پر یقین رکھتے ہیں، سعد رضوی

امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ انتقام نہیں خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعد رضوی نے ملکی سیاسی اور سیلاب سے تباہ کاریوں کی صورتحال پر اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس وقت نازک صورتحال ہے۔

سیلاب سے متاثرہ افراد کی کسی کو کوئی فکر نہیں

ان کا کہنا تھا کہ سیاستدان دست و گریباں ہو کر ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں مصروف ہیں، سیلاب سے متاثرہ افراد کی کسی کو کوئی فکر نہیں، ملک اور عوام کی خدمت اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

سیلاب کی تباہ کاریوں سے ملک بھر کے 103 اضلاع انسانی المیے کا شکار ہیں

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے ملک بھر کے 103 اضلاع انسانی المیے کا شکار ہیں؛ سیلاب نے انسانوں، مویشیوں، فصلوں، بستیوں، مکانات اور شاہراؤں کو غرق آب کر دیا ہے۔

لاکھوں لوگ فاقہ کشی اور کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں

سعد رضوی نے کہا کہ کھانے کو روٹی ہے نہ ہی دو گھونٹ صاف پانی میسر ہے، لاکھوں لوگ فاقہ کشی اور کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، مون سون بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر حکومت نے بروقت حکمت عملی اختیار نہیں کی کہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے وسائل استعمال کرتی تو یہی پانی ذخیرہ کر کے بنجر زمینوں کو سیراب کیا جا سکتا تھا، وزیر اعلیٰ پنجاب آج تک یہ فیصلہ ہی نہیں کر پائے کہ اُن کی اولین ترجیحات کیا ہیں۔

حکومت سیلاب کی تباہ کاریوں پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے

انہوں نے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت سیلاب کی تباہ کاریوں پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے، سیلاب کی وجہ سے ہر سال قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔

Advertisement

سعد رضوی نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے عوام اور ملک کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز اور ماہرین کو ساتھ بٹھا کر سیلاب کی تباہ کاریوں کے مستقل حل کے لیے منصوبہ بندی اور اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر