Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کی عیاشیاں ختم نہیں ہو رہیں، حافظ نعیم

Now Reading:

حکومت کی عیاشیاں ختم نہیں ہو رہیں، حافظ نعیم
حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت عیاشیاں ختم نہیں ہو رہیں اور غریب آدمی برباد ہوتا جارہا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو 28 اگست کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا حکم دیا ہے، الیکشن کمیشن بلیک میلرز کا آلہ کار نہ بنے۔

انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ کو جواز بنا کر کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنا غلط ہے، ڈھائی سال سے بلدیاتی انتخابات میں جان بوجھ کر تاخیر کی جا رہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اگر کسی نے بلدیاتی انتخابات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو جماعت اسلامی بھرپور مزاحمت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی الیکشن کیمپین سے ڈر کر بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔

Advertisement

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک نے کراچی والو کا جینا دوبھر کر دیا ہے، تمام پارٹیاں کے الیکٹرک کی سپورٹر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک سے 25 ارب واپس دلوائے جبکہ ن لیگ نے کے الیکٹرک کو سپورٹ کیا۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پی پی کے الیکٹرک کے سرپرست ہیں، غریب آدمی جس کا بل دو ہزار بنتا تھا فیول ایڈجسٹمنٹ لگا کر اس کا بل چار ہزار سے بھی زیادہ بن رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عیاشیاں ختم نہیں ہو رہی اور غریب آدمی برباد ہوتا جارہاہے، انکم ٹیکس بجلی کے بلوں میں کہاں سے آگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے الیکٹرک اور بجلی کے بلوں میں ناجائز اضافے کے خلاف کورٹ میں جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر