Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.25 فیصد ریکارڈ

Now Reading:

ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.25 فیصد ریکارڈ
کورونا کے مثبت کیسز

کورونا

ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 3.25 فیصد ریکارڈ کئ گئی ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کی تشخیص کے لیے 20 ہزار 735 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 673 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Advertisement

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے باعث کوئی ہلاکت نہیں ہوئی جبکہ 169 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 505 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 58 ہزار 657 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 20 ہزار 735ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 96 لاکھ 93ہزار 66کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

وائرس پاکستان میں کب آیا؟

پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا۔

Advertisement

وائرس کے کیس میں تیزی دیکھی گئی اور 17مارچ کو ملک کے چاروں صوبوں سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے مزید کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں مجموعی تعداد 237 تک پہنچ گئی تھی۔

18 مارچ کو پاکستان میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت خیبرپختونخوا میں سامنے آئی جبکہ کچھ ہی دیر بعد ہی عالمی وبا سے دوسری موت کی بھی تصدیق کردی گئی۔

20 مارچ کو اس عالمی وبا سے کراچی میں پہلی ہلاکت سامنے آئی، جس کے بعد ملک میں مجموعی ہلاکتیں 3 ہوگئی۔

26 فروری سے 25 مارچ تک تقریباً 29 روز میں کیسز کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کی جبکہ 7 روز میں 8 اموات ہوئیں تاہم اس کے بعد کیسز کی تعداد ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی رہی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر