Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلدیاتی انتخابات میں رینجرز اور فوج کو تعینات کرنا چائیے، حافظ نعیم الرحمان

Now Reading:

بلدیاتی انتخابات میں رینجرز اور فوج کو تعینات کرنا چائیے، حافظ نعیم الرحمان
امیر جماعت اسلامی کراچی

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں رینجرز اور فوج کو تعینات کرنا چائیے تاکہ امن و امان قائم رہے سکیں۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے فیصلے پر سپریم کورٹ کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب کو سیاسی پارٹی فرار نہیں ہوسکتی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ایم کیوایم، پیپلز پارٹی اور ن لیگ سب ملے ہوئے ہیں لیکن الیکشن ہماری ضرورت ہے اور میئر کراچی کو بہترین شہر بنائے گا۔

حافظ نعیم الرحمان  نے کہا کہ کراچی پاکستان میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جو اب گندگی کا ڈھیر بن چکا، روڈ ٹوٹ چکے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن 2 سے ڈھائی سال تاخیر ہو گئی جو کہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات ہوں اور سپریم کورٹ نے ساری چیزیں دیکھ کر الیکشن کی اجازت دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی والے چاہتے ہیں کہ ان کے بلدیاتی نمائندے منتخب ہوں جس کی وجہ سے سپریم کورٹ  نے اس بات کو قبول کیا کہ بلدیاتی الیکشن وقت پر ہونے چاہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں مردم شماری کا مسئلہ ہے، لسٹیں درست نہیں ہوتیں، ڈیٹا ٹھیک نہیں ہوتا ہے، حلقہ بندیوں پر جماعت اسلامی نے سب سے زیادہ فوکس کیا، خرابیوں کو اجاگر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب فیصلے کے بعد فرار کے سارے راستے بند ہوگئے ہیں لیکن اس وقت بھی ایم کیو ایم پیکیج ڈیل کے ساتھ حکومت کا حصہ ہیں تاہم الیکشن ہماری ضرورت ہے، پورا شہر کھنڈر بنا ہوا ہے، گاڑیاں اور بائیکس چلانا مشکل ہوگیا ہے، بڑی شاہراہوں پر بڑے بڑے گڑھے پڑ چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شدید لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے، لوڈشیڈنگ کا ٹائم تبدیل نہیں بلکہ ختم کرنا ہوگی۔

انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے اکیس اگست کو سب کو دعوت دیتا ہوں کہ حق دو کراچی کو کے لئے نکلیں، امید ہے کراچی کے لوگ جماعت اسلامی کا ساتھ دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر