Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فضائیہ کا ریلیف آپریشن جاری

Now Reading:

پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فضائیہ کا ریلیف آپریشن جاری
پاک فضائیہ

پاک فضائیہ

پاک فضائیہ جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو انسانی بنیادوں پر امداد اور قدرتی آفات سے متعلق امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی خصوصی ہدایات پر پی اے ایف کی ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں گھروں میں پھنسے لوگوں کو راشن فراہم کرنے کے لیے 24 گھنٹے کام کر رہی ہیں۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نورواہ، مدد پور، کوٹ مگسی، ماڑی پور، صحبت پور، حبیب کوٹ، فتح پور، صادق پل، فاضل پور اور حاجی پور میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

‘پاک فضائیہ قدرتی آفات کے دوران انسانی امداد پہنچانے میں ہمیشہ پیش پیش رہی’

ترجمان نے کہا کہ آپریشن کے دوران سینکڑوں سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے، پاکستان ایئر فورس کے قائم کردہ فیلڈ میڈیکل کیمپوں میں سیلاب متاثرین کو علاج اور ادویات کی بروقت فراہمی جاری ہے، پاک فضائیہ قدرتی آفات کے دوران انسانی امداد پہنچانے میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔

Advertisement

ترجمان پاک فضائیہ نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے علاقوں میں ریلیف آپریشن پی اے ایف کے مشکل کی گھڑی میں ہم وطنوں کی ہر ممکن مدد کرنے کے عزم کا عملی مظہر ہے۔

بلوچستان کے دریاؤں اور نالوں میں سیلاب اور شدید بارش کی پیشگوئی

این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری کے مطابق فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مشرقی بلوچستان کے دریاؤں اور نالوں میں درمیانے درجے کے سیلاب اور 24 گھنٹوں کے بعد شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

بلوچستان میں شدید بارشوں سے مزید 18 افراد جاں بحق

صوبہ بلوچستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران طوفانی بارشوں کے باعث جعفرآباد، گندھکا اور اوستہ محمد میں 18 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارکھان میں 3 افراد جاں بحق اور 1 زخمی جبکہ نصیر آباد میں پھنسے ہوئے 350 خاندانوں کو ریسکیو کیا گیا۔

Advertisement

ضلعی انتظامیہ، پاک فوج اور فرنٹیئر کور نے کوئٹہ آواران اور لسبیلہ میں کلی حسنی اور کلی غلام جان کے سیلاب متاثرین میں 122 فوڈ پیکجز تقسیم کیے جبکہ لسبیلہ اور ربی میں دو فری میڈیکل کیمپ لگائے گئے۔

صوبے بھر میں 26 ہزار سے زائد مکانات منہدم

پی ڈی ایم اے نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر صوبے بھر میں 26 ہزار 567 مکانات منہدم اور جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ بارشوں میں 710 کلو میٹر پر مشتمل مختلف شاہرائیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
پاکستان نے اینٹی ڈرون جیمر گن تیار کر لی ، ایکسپو نمائش میں متعارف کروا دی گئی
اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئے گی ، خواجہ آصف
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر