Advertisement
Advertisement
Advertisement

توشہ خانہ ریفرنس، عمران خان کو جواب جمع کرانے کیلئے مزید ایک ہفتے کا وقت مل گیا

Now Reading:

توشہ خانہ ریفرنس، عمران خان کو جواب جمع کرانے کیلئے مزید ایک ہفتے کا وقت مل گیا
عمران خان

توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو جواب جمع کرانے کیلئے مزید ایک ہفتے کا وقت دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس میں چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت پانچ رکنی بینچ نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران محسن شاہنواز رانجھا، علی گوہر الیکشن کمیشن پیش ہوئے، اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے خالد اسحاق الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور عمران خان کی جانب سے بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن پیش ہوئے۔

سماعت کے آغاز پر ہی عمران خان کی جانب سے جواب جمع کرانے کیلئے مزید دو ہفتے کا وقت مانگ لیا گیا اور بتایا گیا کہ ایف آئی کیس میں مصروف تھے اس لیے جواب جمع نہیں کراسکے ۔

اس پر ریمارکس پیش کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے سوال کیا کہ یہ صرف ریکارڈ کا معاملہ ہے، اتنا وقت کیوں لگ رہا ہے؟

Advertisement

بعدازاں الیکشن کمیشن نے عمران خان کو جواب جمع کرانے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دیدیا۔

کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آئندہ سماعت سے قبل جواب جمع کرایا جائے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ہونے والی سماعت میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کو جواب جمع کرانے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دیتے ہوئے کیس کی  سماعت 29 اگست تک ملتوی کردی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر