Advertisement
Advertisement
Advertisement

امپورٹڈ حکومت جو چاہے کرلے ہمیں ان سے کوئی خوف نہیں، عمران اسماعیل

Now Reading:

امپورٹڈ حکومت جو چاہے کرلے ہمیں ان سے کوئی خوف نہیں، عمران اسماعیل
عمران اسماعیل

عمران اسماعیل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت جو چاہے کرلے ہمیں ان سے کوئی خوف نہیں۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو عوام کے فنڈز سے چلتی ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ ہمارے پاس دوسروں کی طرح فارن فنڈنگ نہیں، کون بھارت سے پیسے لیتا رہا، بینظیر کی حکومت گرانے کیلئے اسامہ بن لادن سے پیسے لئے گئے۔

ہم ایف آئی اے کے نوٹس کو چیلنج کرنے آئے ہیں

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے چالیس ہزار ٹرانزیکشن کے شواہد پیش کیے، یہ لوگ انتخابات سے ڈرے ہوئے ہیں ایسی جگہ پھنس گئے ہیں کہ انتخابات کرائیں گے تو عمران خان دو تہائی سے زیادہ اکثریت لے کر آئیں گا۔

Advertisement

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم ایف آئی اے کے نوٹس کو چیلنج کرنے آئے ہیں، اسد قیصر کو پشاور ہائی کورٹ سے ریلیف ملا ہے۔

’امپورٹڈ حکومت اگلے 30 دن نہیں دیکھے گی‘

عمران اسماعیل نے کہا کہ تیس سال سے عمران خان نے ہمیں جنگ کرنا سکھایا ہے، جو دھمکیاں امپورٹڈ حکومت دے رہی ہے اس سے ہمیں کوئی خوف نہیں۔

سابق گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ یہ ہمیں جتنا تنگ کریں گے اتنا ہم آگے بڑھیں گے، گارنٹی دیتا ہوں یہ حکومت اگلے تیس دن نہیں دیکھے گی۔

آئندہ الیکشن کا اعلان ہونے والا ہے‘

عمران اسماعیل نے کہا کہ آئندہ الیکشن کا اعلان ہونے والا ہے، چودہ اگست کے جلسے میں عمران خان لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو سیاست کرتی ہے؟ دوسری سیاسی جماعتوں سے کیوں نہیں پوچھتے، پوچھیں تو لگ پتا جائے گا ہو کیا رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ یہ جو اوچھا پن دکھا رہے ہیں اور ایف آئی اے سے ڈرانے کی کوشش کررہے ہیں، ان لوگوں نے دبئی میں منی لانڈرنگ کی فیکٹریاں لگائی ہوئی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر