Advertisement
Advertisement
Advertisement

ن لیگ کو سمجھ نہیں آرہی کہ کرنا کیا ہے، فواد چوہدری

Now Reading:

ن لیگ کو سمجھ نہیں آرہی کہ کرنا کیا ہے، فواد چوہدری
فواد چوہدری

فواد چوہدری

 پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ  ن لیگ کو سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ کرنا کیا ہے۔

 خیبر پختونخواہ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ اتنے گھبرائے ہوئے ہیں کہ ٹی وی کی جان ہی نہیں چھوڑ رہے، ان کو سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ کرنا کیا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کدھر گئی مریم نواز ، جو کہتی تھی کہ ہم ایک کال پر کراؤڈ اکٹھا کر سکتے ہیں، ان کو لگتا ہے کہ بند کمرے ان کو عوام کے غیض و غضب سے بچا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز گل پر جو تشدد ہوا اس کا جواب کراچی کے شہری اپنے ووٹ سے دیں، کراچی کے شہری باہر نکلیں گھروں میں نہ بیٹھیں اور بلے پر ووٹ لگائیں۔

Advertisement

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں رانا ثناء اللہ کی تقریر آج بھی پڑی ہے اس کو زرا سن لیں، خواجہ آصف کی تقریر تو سنیں وہ تو 6 ستمبر اور 71 جی قربانیوں کو ہی نہیں مانتا۔

انہوں نے کہا کہ حیران ہوتا ہوں کہ رانا ثناء خود بھی تشدد سے گزرے تاہم اس کے بعد بھی انہوں نے شہباز گل پر تشدد کو ایسے لیا،  جو تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں وہ کم دل والے نہیں۔

  فواد چوہدری نے کہا کہ 131 لوگوں نے عمران خان کی ایک کال پر استعفی دیا، ایسا پاکستان کی تاریخ میں کم ہی ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف، زرداری جب حکومت میں ہوتے ہیں وہ پاکستان آتے ہیں اور حکومت نہیں رہتی تو وہ بیگ اٹھا کر واپس چلے جاتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ چند دن قبل شہباز گل نے قمیض اٹھا کر سب کو نیلی ہوتی ہوئی کمر دکھائی، جو لوگ تشدد سے گزرے وہی کہیں کہ مخالفوں پر ایسا تشدد ہو تو کیا کہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانونی کارروائی ہمارا حق ہے، دھمکی تو رانا ثنا نے دی تھی جس کی ویڈیو چلا رہے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر