
بابر اعوان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کیخلاف بیان دینے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔
بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو نہ بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، میڈیا کے لوگ بھی چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں کہ تشدد ہوا ہے۔
‘ شہباز گل کیلئے انڈیپنڈنٹ ڈاکٹرز پر مشتمل بورڈ بنایا جائے’
انہوں نے کہا کہ آئی جی نے تفتیش کرنے کے لیے ایک اشتہار جاری کیا ہے، اشتہار میں کہا گیا کہ جس کسی کو تشدد کا پتہ ہے وہ آ کر بتائے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان کے چاروں صوبوں سے انڈیپنڈنٹ ڈاکٹرز پر مشتمل بورڈ بنایا جائے، اس کا خرچہ ہم برداشت کریں گے۔
بابر اعوان نے کہا کہ جیل کے میڈیکل افسر نے کہا کہ شہباز گل کو بچپن سے دمہ ہے، سرکاری اسپتال اور سرکاری ڈاکٹرز پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔
‘اصل حکومت لندن سے ہورہی ہے’
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے بارے میں بھی کمر درد کی رپورٹ دی گئی تھی، نواز شریف کو پلیٹ لیٹس کا مسئلہ بتایا گیا اب وہ مزے کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اصل حکومت لندن سے ہورہی ہے، یہاں تو ان کے میرے بیٹھے ہوئے ہیں، عمران خان کے خلاف بیان دینے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
شہباز گل کو اسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کو ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
پمز اسپتال کے 6 رکنی میڈیکل بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کو ڈسچارج کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا جس کے بعد پمز ڈاکٹرز کے بورڈ نے وفاقی پولیس سے رابطہ کر لیا۔
اجلاس میں میڈیکل بورڈ کو شہباز گل کی تمام کلینیکل رپورٹس موصول ہوئی جسے دیکھنے کے بعد ڈاکٹروں کے میڈیکل بورڈ شہباز گل کو صحت مند قرار دے دیا۔
شہباز گل کو پمز اسپتال پہنچا دیا گیا
واضح رہے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کو سانس لینے میں دشواری پر طبعی معائنہ کے لئے پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا ، جہاں اسپتال انتظامیہ نے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا، میڈیکل بورڈ میں 5 پروفیسر ڈاکٹرز شامل تھے۔
شہباز گل پمز کارڈیالوجی ایمبرجنسی سے پرائیویٹ وارڈ میں منتقل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کو ابتدائی طبعی معائنہ کے بعد پمز کارڈیالوجی ایمبرجنسی سے پرائیویٹ وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق شہباز گل کو جن پرائیویٹ رومز میں منتقل کیا گیا اس سے پہلے آصف علی زرداری اور نواز شریف بھی اسی میں داخل رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کی جانب سے ابتدائی طبعی معائنہ رپورٹ تیار کی جا رہی ہے، اگر شہباز گل کو ہسپتال میں داخل رکھنا ہوا تو ان پرائیویٹ رومز کو سب جیل قرار دیا جا سکتا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News