Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلامی ٹچ دینے والے فنکاروں کو اب قانونی ٹچ کی ضرورت ہے، وزیرداخلہ

Now Reading:

اسلامی ٹچ دینے والے فنکاروں کو اب قانونی ٹچ کی ضرورت ہے، وزیرداخلہ
رانا ثنااللہ

رانا ثنااللہ نے کن تین اہم رہنماؤں کو ’قابل‘ قرار دیا؟

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ  کا کہنا ہے کہ اسلامی ٹچ دینے والے فنکاروں کو اب قانونی ٹچ کی ضرورت ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عالمی بنارسی ٹھگ غیرملکیوں سے غیرقانونی ڈالر لیتے پکڑے گئے ہیں، اسلامی ٹچ دینے والے فنکاروں کو اب قانونی ٹچ کی ضرورت ہے۔

فارن فنڈنگ کیس

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کے مجرم 8 سال سے ‘قانونی ٹچ’ سے بھاگ رہے ہیں، چوری پکڑے جانے پرعمران اینڈ فارن ایجنٹس کمپنی فنکاری کرنے لگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے 8 سال پوری کوشش کی کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہ آئے، اللہ تعالیٰ نے اکبر ایس بار کو سچا ثابت کر دیا، جعلی صادق اور امین کی اصلیت قوم کے سامنے آگئی۔

Advertisement

وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس سے پتہ چلا کہ عمران نیازی کا کردار کیسا ہے، شہدا کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے قابل مذمت ہیں۔

حکومت کی آئینی ترامیم ملک کیلئے نہیں اپنی ذات اور مفاد کیلئے ہے، شیخ رشید

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت کی آئینی ترامیم ملک کیلئے نہیں اپنی ذات اور مفاد کیلئے ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ سیاستدان اپنے گندے کپڑے میڈیا میں دھورہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سیلاب کی فوٹو کھینچوانے پر زور اور اسٹیٹ بینک کا گورنر مقرر کرنے کا وقت نہیں۔

آسمانی طاقت اور عوام عمران خان کے ساتھ ہے

Advertisement

شیخ رشید نے کہا کہ زمینی طاقتیں 15 حکمران پارٹیوں کے ساتھ ہیں، آسمانی طاقت اور عوام عمران خان کے ساتھ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر